اپوزیشن اتحاد میں توسیع، پی ٹی آئی کی چیف جسٹس سے ملاقات کے بعد صدر، وزیراعظم کی اہم ملاقات متوقع
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
اپوزیشن اتحاد میں توسیع، پی ٹی آئی کی چیف جسٹس سے ملاقات کے بعد صدر، وزیراعظم کی اہم ملاقات متوقع WhatsAppFacebookTwitter 0 22 February, 2025 سب نیوز
لاہور:اپوزیشن کی جماعتوں کے حکومت مخالف اتحاد کو مزید وسعت دینے کے فیصلے اور پی ٹی آئی کے وفد کی چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات کے بعد صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان اہم ملاقات متوقع ہے جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری آج 2 روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے۔
رپورٹ کے مطابق آصف علی زرداری اس دوران سیاسی ملاقاتیں کریں گے اور دربی ریس میں شرکت کریں گے۔
رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کی لاہور میں قیام کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات متوقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت اور وزیر اعظم پاکستان کی ملاقات کے دوران حکمران اتحادیوں کے درمیان پاور شیئرنگ فاومولا اور دیگر سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری گورنر ہاوس میں سردار سلیم حیدر پنجاب کی صورتحال پر بھی بات چیت کریں گے، صدر آصف علی زرداری جنوبی پنجاب کے صدر سابق گورنرمخدوم احمد محمود کے گھر بھی جائیں گے۔
ذرائع نے کہا کہا صدر مملکت اتوار کو لاہور ریس کلب میں ہونے والی ڈربی ریس میں مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ا صف علی زرداری ملاقات متوقع صدر مملکت ا سے ملاقات ملاقات کے کے مطابق کریں گے
پڑھیں:
دہشت گردوں کیخلاف آپریشن، صدر مملکت کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
سٹی 42 : صدر مملکت آصف علی زرداری نے مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے خلاف انٹیلی جنس اطلاعات پر مبنی آپریشن میں 3 دہشت گردوں کے خاتمےپر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
صدر آصف علی زرداری نے آپریشن میں شہید ہونے والے میجر زیاد سلیم اول اور سپاہی نظام حسین کو خراج عقیدت اور ان کی قربانی کو سلام پیش کیا، کہا کہ میجر زیاد سلیم اول شہید اور سپاہی نظام حسین شہید نے مادر وطن کے دفاع میں جان کا نذرانہ دے کر بہادری کی نئی مثال قائم کی۔
میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالبعلم نے بڑا قدم اٹھالیا
صدر مملکت نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور شہداء کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔ آصف علی زرداری نے کہاکہ سکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ۔ قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی سرپرستی میں دہشت گردی کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔ قوم دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔