ریاض ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 فروری 2025ء ) سعودی عرب نے رمضان المبارک کے دوران مساجد سے لائیو جانے اور ویڈیو بنانے پر پابندی عائد کردی۔ سعودی پریس ایجنسی (SPA) کے مطابق اسلامی امور، دعوت و رہنمائی کی وزارت نے ماہ رمضان سے قبل نئی ہدایات جاری کی ہیں، جن میں نماز تراویح سمیت دیگر نمازوں کے دوران امام اور نمازیوں کی ویدیو بنانے کے لیے مساجد میں کیمروں کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی ہے، وزارت نے کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے نماز کی لائیو نشریات پر بھی پابندی عائد کی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ وزارت نے ان رہنما خطوط پر عمل کرنے والے ائمہ اور مبلغین کی اہمیت پر زور دیا اور نمازیوں کو مساجد کے اندر مذہبی آداب کو برقرار رکھنے کی ہدایت کی، ان اقدامات کا مقصد مساجد کے تقدس اور عبادت کے ماحول کو برقرار رکھنا ہے اور اس بات کو یقینی بنانا کہ نماز میں کسی قسم کا کوئی خلل نہ پڑے، یہ ہدایات عبادت کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنے، عبادت گزاروں کی حفاظت کو یقینی بنانے، روحانی طور پر پرسکون اور احترام کے ماحول میں مذہبی رسومات کی انجام دہی کی ضمانت دینے کے لیے وزارت کے عزم کے حصے کے طور پر سامنے آئی ہیں۔

(جاری ہے)

بتایا جارہا ہے کہ اسلامی امور کی وزارت عام طور پر مساجد میں مذہبی سرگرمیوں کو منظم کرنے اور نمازیوں کے لیے موزوں ماحول پیدا کرنے کے لیے ہر سال رمضان سے پہلے ایسی رہنمائی جاری کرتی ہے، مسجدالحرام اور مسجد نبوی ﷺ کے مذہبی امور کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے رمضان المبارک کے دوران اعلیٰ معیار کی خدمات اور پروگرام فراہم کرنے کے لیے وزارت کے عزم پر زور دیا، انہوں نے بتایا کہ وزارت ماہ صیام کے آپریشنل منصوبوں کی ڈیجیٹائزیشن میں اضافہ کرے گی، جس سے عمرہ زائرین اور رمضان المبارک کے دوران دونوں مقدس مساجد کے زائرین کے تجربے کو بہتر بنانے کی امید ہے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے رمضان المبارک پابندی عائد کے دوران کے لیے

پڑھیں:

پاک سعودیہ دفاعی معاہدے کے ممکنہ اثرات پر توجہ مرکوز ہے، بھارتی وزارت خارجہ

نئی دہلی (نیوز ڈیسک )بھارت کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات اور دفاعی معاہدے کی پیش رفت کے بارے میں اطلاعات تھیں اور ان پر غور بھی کیا جا رہا تھا۔

انڈین وزارتِ خارجہ نے یہ بیان پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والے اہم ’اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے‘ پر ردِعمل دیتے ہوئے جاری کیا ہے۔

Our response to media queries on reports of the signing of a strategic mutual defence pact between Saudi Arabia and Pakistan
???? https://t.co/jr2dL0L4xP pic.twitter.com/Exlrm4wBEw

— Randhir Jaiswal (@MEAIndia) September 18, 2025


انڈین وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ’ہمیں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاملات میں تعاون اور سلامتی سے متعلق ’اسٹرٹیجک دفاعی معاہدے‘ (جوائنٹ اسٹریٹجک ڈیفنس ایگریمننٹ) پر دستخط سے متعلق اطلاعات ملی ہیں۔‘

انڈین وزارتِ خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم اس اہم پیش رفت کے اپنی قومی سلامتی کے ساتھ ساتھ علاقائی اور عالمی استحکام کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اس کے ممکنہ اثرات پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں اور اس پر کام جاری رہے گا۔

انڈین حکومت اپنے مفادات کے تحفظ اور قومی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

پاکستان اور سعودی عرب نے دفاعی معاملات میں تعاون اور سلامتی سے متعلق اس معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جس کے تحت ’کسی ایک ملک کے خلاف بیرونی جارحیت کو دونوں ملکوں پر حملہ تصور کیا جائے گا۔‘

پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دفاعی شراکت داری سے متعلق اس معاہدے کا اعلان ایک ایسے وقت میں ہوا ہے، جب اسرائیل کی جانب سے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہونے والے حملے کے بعد سے عرب ممالک میں تشویش پائی جاتی ہے۔

یاد رہے کہ ایران-اسرائیل تنازع کے دوران بھارت کی جانب سے اسرائیل کی حمایت کی گئی تھی، اسی طرح پاکستان-بھارت تنازع میں اسرائیل نے بھارت کو مدد فراہم کی تھی، مشرق وسطیٰ کے خطے میں اہم پیشرفت کے دوران پاکستان کے کردار کو مرکزی اہمیت حاصل ہونے پر بھارت میں بے چینی پائی جا رہی ہے۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • پاک سعودیہ دفاعی معاہدے کے ممکنہ اثرات پر توجہ مرکوز ہے، بھارتی وزارت خارجہ
  • وزارتِ مذہبی امور نے عراق میں مقدس مقامات کی زیارات کے لیے نئی ہدایات جاری کردیں
  • ملکی گیس کنکشن پر مستقل پابندی عائد، درخواستیں منسوخ کرنے کی ہدایت
  • ملکی گیس کنکشن پر مستقل پابندی عائد، وصول شدہ 30لاکھ درخواستیں منسوخ کرنے کی ہدایت
  • ملکی گیس کنکشن پر مستقل پابندی عائد، وصول شدہ 30لاکھ درخواستیں منسوخ کرنے کی ہدایت
  • وزارت مذہبی امور نے عمرہ کمپنیوں کی فہرست جاری کر دی
  • عمرہ زائرین کو جعلسازی سے بچانے کیلئے اہم اقدام 
  • عمرہ زائرین جعل سازوں سے ہوشیار؛ رجسٹرڈ کمپنیوں کی فہرست جاری
  • عمرہ زائرین کو جعل سازی سے بچانے کے لیے 113 مصدقہ عمرہ کمپنیوں کی فہرست جاری
  • عمرہ زائرین ہوشیار! مصدقہ کمپنیوں کی فہرست جاری کردی گئی