چیف جسٹس سے ملاقات کیلئے 3 بار عمران خان سے اجازت لی: اپوزیشن لیڈر
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب سمیت تحریک انصاف کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ چیف جسٹس سے ملاقات سے پہلے 3 بار بانی پی ٹی آئی سے اجازت لی۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے دیگر پی ٹی آئی رہنماوں کے ہمراہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس کو بتایا بانی اور بشریٰ بی بی کے مقدمات کی تاریخیں نہیں بتائی جاتیں، جیل مینوئل اور قوانین کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں، ہمارے ورکرز کو جعلی ایف آئی آرز میں اندر رکھا ہوا ہے، سلمان اکرم راجہ نے لاپتہ افراد کا معاملہ چیف جسٹس کے سامنے رکھا۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ چیف جسٹس نے 10 نکاتی ایجنڈے پر تجاویز مانگی تھیں، چیف جسٹس کو ہم نے کہا کہ آپ کے حکم پر کوئی عملدرآمد نہیں ہوتا، تمام مسائل سے آگاہ کیا، ورکرز،بانی اور بشریٰ بی بی سے امتیازی سلوک ہو رہا ہے۔
ملک کی بقاءاور سلامتی آئین پر عمل کرنے میں ہے: شاہد خاقان عباسی
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: چیف جسٹس
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے فیملی اور وکلا کی ملاقات کا دن،فیصل ملک، فیصل چودھری اور عثمان ریاض گل کو اجازت مل گئی
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وکلا فیصل ملک، فیصل چودھری اور عثمان ریاض گل کو بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی سے فیملی کی اجازت مل گئی۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے فیملی اور وکلا کی ملاقات کا دن ہے،گیٹ1پر پہنچنے والوں میں ایم این اے ارشد ساہی، جمال احسن خان اور ملک انور تاج شامل ہیں،ایم پی اے عبدالسلام آفریدی بھی اڈیالہ جیل گیٹ1پر پہنچ گئے۔
داہگل ناکے پر ایم این اے شاندانہ گلزار کو پولیس نے روک لیا، شاندانہ گلزار کے محافظ سے کلاشنکوف برآمدہونے پر پولیس نے قبضے میں لے لیا، پولیس سے تکرار کے باوجود جیل جانے کی اجازت نہ ملنے پر شاندانہ واپس روانہ ہو گئیں۔
سندھ پر 16 سال سے حکومت ہے، مراد علی شاہ اپنی کارکردگی بتائیں:عظمیٰ بخاری
فیصل ملک، فیصل چودھری اور عثمان ریاض گل کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت مل گئی،تینوں وکلا گیٹ5سے اڈیالہ جیل کے اندر چلے گئے۔
مزید :