نعیمہ بٹ نے عدیل کو لندن میں رنگے ہاتھوں پکڑ لیا,ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
لندن(نیوز ڈیسک) پاکستانی معروف اداکارہ اور ماڈل نعیمہ بٹ عرف رباب نے ایک بار پھر عدیل کا کردار ادا کرنے والے عماد عرفانی کو نتاشا کے بعد لندن میں کسی اور خاتون کیساتھ رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔
عالمی شہرت یافتہ پاکستانی ڈراما سیریل ’کبھی میں کبھی تم’ کی پوری کہانی میں جہاں شرجینا اور مصطفیٰ کی کیمسٹری کو بے حد پسند کیا گیا تھا وہیں رباب اور عدیل کی چالاکیوں نے بھی مداحوں کو بے حد محظوظ کیا۔اب جبکہ ڈرامے کا اختتام ہوئے مہینوں بیت چکے ہیں وہیں نعیمہ بٹ نے ایک بار پھر عدیل کو لندن میں کسی خاتون کیساتھ رنگے ہاتھوں پکڑتے ہوئے سوشل میڈیا پر بے نقاب کردیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نعیمہ بٹ نے اسٹوری اپڈیٹ کی جس میں انہیں لندن کے بکھنگم پیلس کے باہر گھومتے پھرتے موج مستی کرتے دیکھا گیا تاہم اس دوران ان کی ملاقات اداکار عماد عرفانی سے ہوئی جسے انہوں نے نہ صرف کیمرے میں ریکارڈ کیا بلکہ ان کے ساتھ موجود خاتون کو بھی منظر عام پر لے آئیں۔ویڈیو ریکارڈ کرتے ہوئے اداکارہ کو یہ کہتے سنا گیا کہ ’میں یہاں اس وقت لندن میں موجود ہوں اور دیکھیں میں نے کسے تلاش کیا ہے۔‘یہ کہتے ہی وہ کیمرے کا رخ عماد عرفانی کی طرف موڑ دیتی ہیں جس میں اداکار کسی لڑکی کے ساتھ لندن کی سڑک پر موجود ہیں۔اس کے بعد ویڈیو میں دونوں فنکاروں کی سلام دعا ہوئی پھر نعیمہ بٹ اداکار سے پوچھتی ہیں کہ تم یہاں کیا کر رہے ہو؟جس کے جواب میں اداکار کہتے ہیں ’لندن میں محبت کررہا ہوں’، اس بات کو آگے بڑھاتے ہوئے نعیمہ بٹ کہتی ہیں کسی اور خاتون کیساتھ؟؟
A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)
نعیمہ بٹ کے اس انکشاف کیساتھ عماد عرفانی نے زور دار قہقہہ لگاتے ہوئے واضح کیا کہ فلم کا عنوان ہے’لو ان لندن’ وہ بھی بکھنگم پیلس کے سامنے۔
ویڈیو سوشل میڈیا وائرل ہوتے ہی صارفین کی جانب سے متضاد تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ ایک صارف نے اداکار کی ممکنہ اہلیہ پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ،’اتنا خوبصورت آدمی اس خاتون سے شادی کیسے کر سکتا ہے؟ جبکہ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ،’عدیل آج بھی رباب سے اسی طرح ڈرتا ہے’۔
یاد رہے کہ ڈراما سیریل ’کبھی میں کبھی تم’ اپنی کہانی کے سبب کافی ہائپ پر تھا، ڈرامے کے مرکزی کردار ہانیہ عامر اور فہد مصطفیٰ شرجینا اور مصطفیٰ کے کردار میں نظر آئے جبکہ عماد عرفانی اور نعیمہ بٹ نے رباب اور عدیل کا منفی کردار باخوبی ادا کیا۔
مزیدپڑھیں:پاکستانی شیف کے چکن تندوری نے ریمزی کو بھی تعریف پر مجبور کر دیا
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: عماد عرفانی
پڑھیں:
پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹرکوسرکاری گاڑی میں سواریاں بٹھانا مہنگا پڑ گیا
— خیبرپختونخوا میں سرکاری وسائل کے غلط استعمال پر ایک بڑا اقدام سامنے آیا ہے۔ صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (PDMA) خیبرپختونخوا کے ڈائریکٹر بحالی، غضنفر وسیم کنڈی کو سرکاری گاڑی میں عام سواریاں بٹھانے کے الزام میں 120 دن کے لیے معطل کر دیا گیا۔
یہ کارروائی اس وقت عمل میں آئی جب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک سرکاری گاڑی کو پرائیویٹ ٹیکسی کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ ویڈیو بنانے والے شہری نے بتایا کہ گاڑی میں فی کس ایک ہزار روپے کرایہ لیا جا رہا تھا۔
ویڈیو میں شخص کو گاڑی کے چاروں اطراف سے مناظر ریکارڈ کرتے اور ڈرائیور سے سوال کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ آپ سرکاری گاڑی میں کس اختیار سے سواریاں بٹھا رہے ہیں؟ جس پر ڈرائیور نے وضاحت دی کہ وہ ذاتی پیٹرول خرچ کر رہا ہے۔ تاہم ویڈیو بنانے والے شخص نے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میں خود سرکاری ملازم ہوں، مجھے معلوم ہے کہ آپ کو پیٹرول حکومت سے ملتا ہے، اس کا یہ استعمال جائز نہیں۔
ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعدپی ڈی ایم اے نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایک تحقیقاتی کمیٹی قائم کی، جس کی سفارشات کی روشنی میں ڈائریکٹر غضنفر وسیم کنڈی کو معطل کر دیا گیا۔
کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ سرکاری گاڑی کے غیر قانونی استعمال پر متعلقہ افسر کو 120 دن کے لیے معطل کیا گیا ہے، تاکہ مزید چھان بین مکمل کی جا سکے۔