پاکستان کیخلاف اچھا اسٹارٹ ملا تو بڑی اننگز کھیلوں گا، بھارتی کرکٹر شبمن گل
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
دبئی(سپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شبھمن گل نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف جارحانہ اور مثبت کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے، اچھا اسٹارٹ ملا تو بڑی اننگز کھیلوں گا۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کے خلاف کل ہونے والے میچ سے قبل پریس کانفرنس کے دوران بھارتی اوپنر اور نائب کپتان شبھمن گل کا کہنا تھا کہ جو ٹیم پریشر برداشت کرے اس کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں، میرے خیال میں ٹاس کا زیادہ کردار نہیں ہوگا لیکن اوس پڑنے کی صورت میں ٹاس اہم ہوسکتا ہے کیونکہ اوس نہ پڑے تو بعد میں بیٹنگ کرنا مشکل ہوسکتا ہے ، اوس نہ پڑے تو سلووکٹ پر بیٹنگ کرناآسان نہیں ہوتا۔
بھارتی نائب کپتان کا کہنا تھا کہ مڈل اوورز میں اچھا کھیلیں تو جیتنا آسان ہوتا ہے، ہم جارحانہ اور مثبت کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے، اگر میچ پرانی وکٹ پر ہوا تو 280 سے 300 رنزکا ٹوٹل اچھا ہوگا اور اگر وکٹ تبدیل ہوئی تو 350 رنزبھی بن سکتے ہیں۔
شبمن گِل نے کہا کہ چیمپینز ٹرافی میں غلطی کی گنجائش کم ہوتی ہے، پاکستان کا میچ دیگر میچز سے مختلف نہیں، ہم ہر میچ ایک ہی سوچ کے ساتھ کھیلتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بیٹنگ کرتے ہوئے یہ نہیں سوچتا کہ نائب کپتان ہوں، جوٹیم اچھا پریشرہینڈل کرتی ہے اسے کامیابی ملتی ہے، جو اچھے سے پریشر ہینڈل کرے گی وہی ٹیم جیتے گی۔
مزیدپڑھیں:پیٹرول پمپس بند ہونے کا خدشہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: نائب کپتان
پڑھیں:
وہ دن دور نہیں جب بانی پی ٹی آئی رہا ہو کر اپنی قوم کے درمیان ہوں گے، عمر ایوب
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرعمر ایوب کا کہنا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب بانیٔ پی ٹی آئی رہا ہو کر اپنی قوم کے درمیان ہوں گے۔
عید الاضحیٰ کے موقع پر جاری کیے گئے اپنے پیغام عمر ایوب کا کہنا ہے کہ عیدِ سعید ہمیں عظیم قربانی کی یاد دلاتی ہے، کوئی قوم اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتی جب تک ایثار اور قربانی کا جذبہ اس میں نہ ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ آج کے دن ہمیں سیاسی قید میں ناحق قید رہنماؤں اور کارکنان کو یاد رکھنا ہے۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرعمر ایوب کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کی سلامتی اور ترقی کے لیے دعاگو ہوں۔
ڈیوڈ بیکھم کا نام سرکاری اعزاز کی لسٹ میں شامل ، لیکن وہ ایک غلطی جس کی وجہ سے ان کا نام نکالا جاسکتا ہے
مزید :