کراچی ایئرپورٹ چینی انجینئرز خودکش حملہ کیس، پولیس کو فائل اور چالان پیش کرنے کی آخری مہلت
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
کراچی:
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے کراچی ایئرپورٹ میں چائینز کے قافلے پرحملہ کیس میں پولیس فائل اور چالان پیش کرنے کا حکم دیدیا۔
کراچی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے روبرو کراچی ایئرپورٹ میں چینی انجینئرز کے قافلے پرحملہ کیس میں ملزمہ گل نساء کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔
تفتیشی افسر نے کہا کہ پولیس فائل اعلی افسران کے پاس ہے کچھ مہلت دے دی جائے تو پولیس فائل اور چالان پیش کردوں گا۔
وکیل صفائی شوکت حیات ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ ملزمہ نوجوان اور ایک شیرخوار بچے کی ماں ہے، ملزمہ گل نساء بیگناہ اس کیخلاف ثبوت پیش نہیں کیئے گئے۔ پولیس جان بوجھ کر تاخیری حربے استعمال کررہی ہے۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو حکم دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو آخری موقع دے رہے ہیں آئندہ سماعت پر چالان اور پولیس فائل پیش کریں۔ عدالت نے سماعت ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ کراچی ائیرپورٹ پر ہونے والے خودکش دھماکے میں 2 چینی باشندوں سمیت تین افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پولیس فائل
پڑھیں:
پولیس کو دھمکیاں دینے کا کیس؛ عالیہ حمزہ کو عدالت سے ریلیف مل گیا
ویب ڈیسک : جوڈیشل مجسٹریٹ قمر عباس تارڑ نے پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی۔
پولیس نے جمعہ کو راولپنڈی ایئرپورٹ ایریا میں ورکرز کنونشن کے دوران سڑک بلاک کرنے اور پولیس کو دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج کرکے عالیہ حمزہ اور پانچ کارکنوں کو گرفتار کیا تھا۔
عالیہ حمزہ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم جاری کیا گیا تھا تاہم جوڈیشل مجسٹریٹ نے ایک لاکھ مالیتی مچلکے جمع کروانے کے عوض رہا کرنے کا حکم جاری کیا۔
سارک کے سابق سیکرٹری جنرل نعیم الحسن ٹورنٹو میں انتقال کر گئے
عالیہ حمزہ کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے وکیل اور معروف قانون دان محمد فیصل ملک پر مشتمل وکلا کا پینل پیش ہوا تھا۔
عالیہ حمزہ اس وقت جہلم جیل میں قید ہیں اور انکے ضمانتی مچلکے جہلم ڈسٹرکٹ جیل بھیجے جائیں گے۔ عالیہ حمزہ کے ضمانتی مچلکے بھی جمع کروائے جائیں گے۔
وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ آج عالیہ حمزہ کی ضمانت ہوگئی، جیل سے رہائی کروائیں گے۔
Ansa Awais Content Writer