کراچی میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں کی بیٹھک
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پیر پگارا نے کہا ہے کہ سندھ اور وفاق میں مسائل پر ہماری اور تحریک تحفظ آئین پاکستان میں ذہنی ہم آہنگی ہے ،ہم سمجھتے ہیں کہ ملک میں آئین کی بالادستی ہونی چاہیے اسی میں ملک اور ادروں کی مضبوطی ہے، تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شامل جماعتوں نے دریائے سندھ پر 6 نئی کینالز بنانے کے خلاف جی ڈی اے کے موقف کی حمایت کردی۔ رہنماؤں کا کہنا ہے کہ دریائے سندھ پر نئی کینالز کی تعمیر ملکی بقا کا مسئلہ ہے اس اقدام کیخلاف آواز بلند کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں نے راجا ہاؤس میں سربراہ
جی ڈی اے پیر پگارا و دیگر رہنماؤں سے ملاقات کے بعد پریس بریفنگ کے دوران کیا۔ قبل ازیں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں اسد قیصر، سلمان اکرم راجا، سردار لطیف کھوسہ، محمود خان اچکزئی، ناصر شیرازی ،حامد رضا ، ساجد ترین، حلیم عادل شیخ سمیت دیگر نے راجا ہاؤس پہنچ کر جی ڈی اے رہنماؤں سے ملاقات کی۔پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ ہمارے درمیان کوئی دوری نہیں ہے، ہم ایک ذہن کیساتھ آگے بڑھیں گے ، ہمارا مقصد اقتدار کا حصول نہیں بلکہ عوام کو اسکے حقوق دلانے کیلیے جدوجہد کررہے ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: تحریک تحفظ ا ئین پاکستان رہنماو ں
پڑھیں:
9 مئی مقدمہ: پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت 17 ملزمان پر فرد جرم عائد
انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت 17 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی۔
انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) میں 9 مئی کو شاہ فیصل تھانے میں ہنگامہ آرائی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے کیس کی سماعت ہوئی، اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما راجہ اظہر، فہیم خان اور شاہنواز جدون سمیت دیگر ملزمان پیش ہوئے۔
اے ٹی سی نے 17 ملزمان پر مقدمے میں فرد جرم عائد کی تاہم کمرہ عدالت میں موجود ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر اور استغاثہ کے گواہوں کو طلب کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت 6 مئی تک ملتوی کر دی۔