مصطفیٰ قتل کیس ، مرکزی ملزم ارمغان کے ساتھی شیراز نے اہم راز فاش کردیے
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر) مصطفیٰ عامر قتل کیس میں شریک ملزم شیراز نے مرکزی ملزم ارمغان قریشی سے متعلق اہم انکشافات کردیے۔ تفصیلات کے مطابق ملزم ارمغان تھانہ بوٹ بیسن، کلفٹن، ساحل اور درخشاں کے کئی مقدمات میں نامزد و مفرور ہے، ملزم ارمغان کال سینٹر اور ویئر ہاؤس چلارہا تھا اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہے اور ملوث ملزم نعمان و دیگر ساتھی منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں۔ شریک ملزم نے اپنے بیان میں انکشاف کیا ہے کہمصطفی اور ارمغان دوست نہیں ہیں، مصطفی ارمغان کو منشیات سپلائی کرتا تھا۔ لڑکی سے ناراضگی نے ارمغان کو پاگل کردیا تھا جس کے بعد ارمغان نے مصطفیٰ کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی، تشدد سے پہلے مصطفی اور ارمغان نے منشیات کا استعمال کیا، منشیات کے استعمال کے بعد ارمغان نے ڈنڈا نکالا اور تشدد کرنا شروع کردیا۔ مصطفی پر کئی گھنٹے گھر میں تشدد کیا اور پھر ہاتھ پاؤں باندھ دیے، ارمغان نے گھر سے پیٹرول کا ڈرم لیکر مصطفی کی گاڑی میں رکھا جب مصطفی کو گاڑی میں ڈالا تو اس وقت اس کے ہاتھ اور پاؤں سے خون نکل رہا تھا، اس وقت زندہ تھا پھر اسے حب لے جاکر زندہ گاڑی میں جلادیا۔ ملزم کا کہنا تھا کہ مصطفی کی گاڑی کو آگ لگانے کے بعد ایک سے ڈیڑھ گھنٹہ پیدل چلے اور پھر ایک ہوٹل پر ناشتہ کیا، ہوٹل والے نے ارمغان کے پاس اسلحہ دیکھ لیا تھا۔ مرکزی ملزم ارمغان کے قریبی دوست نے کہا کہ میں ڈر کے مارے ارمغان کے ساتھ تھا، مجھے ڈر تھا کہ اس کے پاس اسلحہ ہے، یہ مجھے بھی قتل نہ کردے۔ شیراز نے بتایا کہ ارمغان میرے بچپن کا دوست ہے ہم نے تعلیم بھی ساتھ حاصل کی تھی لیکن کچھ عرصے پہلے ارمغان اور میری دوستی ختم ہوگئی تھی جس کے بعد ارمغان میرے گھر آیا تو پھر دوبارہ دوستی ہوگئی۔ ملزم شیراز نے اپنے بیان میں کہا کہ ارمغان کا لائف اسٹائل دیکھ کر متاثر ہوگیا تھا، میرا نوجوانوں کو مشورہ ہے کہ وہ لگژری لائف سے متاثر نہ ہوں، میں نے اور ارمغان نے کئی پارٹیاں ساتھ کی ہیں، ارمغان اپنی والدہ اور والد سے بہت کم ملتا تھا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مرکزی صدر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا دورہِ ضلع پشاور
اس دورہ پر ضلع پشاور کے مختلف علماء کرام، سینئر احباب اور یونٹس کے مسئولین کے ساتھ تفصیلی ملاقات ہوئی اور مختلف تنظیمی امور و حالات حاضرہ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی صدر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سید فخر عباس نقوی نے ضلع پشاور کا دورہ کیا، اس موقع پر ریجنل صدر آئی ایس او محمد حسن و ضلعی صدر سید نجم الحسن بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس دورہ پر ضلع پشاور کے مختلف علماء کرام، سینئر احباب اور یونٹس کے مسئولین کے ساتھ تفصیلی ملاقات ہوئی اور مختلف تنظیمی امور و حالات حاضرہ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔