پاکستان ’’افریقا ون‘‘ سب میرین کیبل سے منسلک
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے پاکستان میں ڈیجیٹل اور ٹیلی کام نظام کی بہتری کیلیے پاکستان افریقا-1 سب میرین کیبل سے منسلک ہونے کا اعلان کردیا ہے۔ ترجمان پی ٹی سی ایل کے مطابق جدید صلاحیتوں کی حامل اس سب میرین کیبل کو پی ٹی سی ایل ایکسچینج سے جوڑ دیا گیا ہے جو ملک میں تیز رفتار اور مستحکم انٹرنیٹ کی فراہمی میں معاون ثابت ہوگی۔ پی ٹی سی ایل نے افریقا-1 کیبل سسٹم کنسورشیم میں شمولیت کے لیے باقاعدہ معاہدہ کرلیا ہے، جس کا مقصد عالمی ڈیجیٹل مراکز کے ساتھ پاکستان کے روابط کو مستحکم کرنا اور ملک کے ٹیلی کمیونی کیشن انفرا اسٹرکچر کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔ یہ سب میرین کیبل سسٹم 10 ہزار کلومیٹر طویل ہے اور اس میں جدید ترین ٹیکنالوجیز شامل ہیں۔ اس کیبل کے ذریعے پاکستان کو سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، مصر، سوڈان اور الجزائر سمیت اسٹریٹجک اہمیت کے حامل مقامات سے جوڑا جائے گا، جس سے بین الاقوامی رابطوں میں مزید بہتری آئے گی۔ پی ٹی سی ایل کے اس اقدام سے پاکستان میں ڈیجیٹل معیشت کو فروغ ملے گا اور انٹرنیٹ کے شعبے میں مزید ترقی کی راہ ہموار ہوگی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سب میرین کیبل پی ٹی سی ایل
پڑھیں:
چین،2025 ایس سی او سولائزیشن ڈائیلاگ کا افتتاح
چین،2025 ایس سی او سولائزیشن ڈائیلاگ کا افتتاح WhatsAppFacebookTwitter 0 23 July, 2025 سب نیوز
بیجنگ :شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کا 2025 سولائزیشن ڈائیلاگ چین کے شہر تھیان جن میں شروع ہوا ۔بدھ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق اس ڈائیلاگ کا اہتمام چین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات، چائنا فارن لینگویجز پبلشنگ ایڈمنسریشن اور ایس سی او سیکریٹریٹ نے مشترکہ طور پر کیا۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے ممالک کے 300 سے زائد مہمانوں نے فورمز اور سیمینارز کے ذریعے ایس سی او ممالک کے درمیان تہذیبوں کو باہمی طور پر جاننے اور عوام کے درمیان رابطوں کو فروغ دیا۔
اسی روز “شیرڈ ڈیجیٹل سولائزیشن کمیونٹی: چین کا اینشی ایٹو اور شنگھائی تعاون تنظیم کا مستقبل” نامی رپورٹ بھی جاری کی گئی۔ رپورٹ میں ڈیجیٹل تہذیب اور چینی طرز کی جدیدکاری پر توجہ مرکوز کی گئی ہے، اور زیادہ منصفانہ، جامع اور پائیدار عالمی ڈیجیٹل ترقی کے لئے چین کا فارمولہ اور “ایس سی او دانش” فراہم کیا گیا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین امریکہ اقتصادی اور تجارتی مذاکرات سویڈن میں ہوں گے، ترجمان چینی وزارت تجارت چین امریکہ اقتصادی اور تجارتی مذاکرات سویڈن میں ہوں گے، ترجمان چینی وزارت تجارت اسلام آباد میں چینی مہنگی بیچنے والوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا بھرپور ایکشن اے ڈی بی کی پاکستان میں مہنگائی اور معاشی ترقی کی شرح نمو میں کمی کی پیشگوئی چین کے دیہی علاقوں میں لاجسٹکس انڈسٹری کی تخلیقی ترقی: دیہی احیاء کا بہترین ماڈل چین قواعد پر مبنی کثیرالجہتی تجارتی نظام کے مشترکہ تحفظ کے لیے کام کرے گا ، چینی وزارت تجارت چین کی ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ 18 دسمبر سے جزیرے بھر میں آزاد کسٹمز آپریشن کاباضابطہ آغاز کرے گیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم