اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر آصف علی زرداری نے 5 ویں بین الاقوامی ورکشاپ برائے قیادت اور استحکام کے شرکاء سے خطاب میں کہا ہے کہ جامع اور پائیدار ترقی کیلئے ممالک کے درمیان تعاون کے فروغ کی ضرورت ہے۔ صدر مملکت نے موسمیاتی تبدیلی، غربت اور غلط معلومات جیسے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے عالمی تعاون اور شراکت داری پر زور دیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان وسطی ایشیائی ممالک کے لیے گیٹ وے کی حیثیت رکھتا ہے۔ مشترکہ ترقی اور خوشحالی کیلئے وسطی ایشیائی ممالک گوادر بندرگاہ سے مستفید ہو سکتے ہیں۔ صدر مملکت کا علاقائی روابط اور اقتصادی تعاون کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ ایک مستحکم دنیا مشترکہ ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔ دنیا کو اقتصادی، ماحولیاتی، سکیورٹی، غلط معلومات اور تکنیکی چیلنجز کا سامنا ہے، موجودہ عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے عالمی تعاون درکار ہے۔ ورکشاپ کا انعقاد نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کی جانب سے کیا گیا، ورکشاپ میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے64 غیر ملکی اور 32 پاکستانی شرکت کر رہے ہیں۔ کورس میں کاروباری رہنماؤں، سفارت کاروں، سرکاری حکام، تھنک ٹینکس اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی دنیا بھر سے پارلیمنٹرینز، پالیسی سازوں، سفارت کاروں اور سینئر ایگزیکٹوز کے لیے ورکشاپ کا انعقاد کرتی ہے۔ علاوہ ازیں صدر مملکت آصف علی زرداری دو روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری گورنر ہاؤس میں وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں پیپلز پارٹی کو پنجاب میں درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ آصف علی زرداری پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ امید کی جا رہی ہے کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی بالخصوص گورنر پنجاب کے شکوے دور کئے جائیں گے۔ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان سیاسی سرد جنگ ختم ہو گی۔ صدر آصف علی زرداری مفاہمتی راستہ نکالیں گے۔ صدر مملکت اتوار کو لاہور ریس کلب میں ہونے والی ڈربی ریس میں بطور مہمان خصوصی شرکت بھی کریں گے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ا صف علی زرداری پیپلز پارٹی صدر مملکت کے لیے

پڑھیں:

 ٹرک اور کار میں ٹکر تصادم، 4 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک:لسبیلہ میں مکران کوسٹل ہائی وے سپٹ کے مقام پر ٹرک اور کار میں ٹکر سے 4 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کار گوادر سے کراچی جارہی تھی جبکہ ٹرک کراچی سے گوادر کی طرف جارہا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ جاں بحق افراد کا تعلق خیبر پختون خوا اور پنجگور سے ہے۔

زخمیوں کو طبی امداد  کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • تمباکو ٹیکس۔صحت مند پاکستان کی کلید، پالیسی ڈائیلاگ
  • کین ولیمسن پاکستان سپر لیگ 10 میں شرکت کے لیے لاہور پہنچ گئے۔
  • پاکستان آنے کیلئے جواصول دنیا کیلئے وہی افغان شہریوں کیلئے بھی ہیں: طلال چودھری
  • کین ولیمسن پی ایس ایل کھیلنے لاہور پہنچ گئے
  •  ٹرک اور کار میں ٹکر تصادم، 4 افراد جاں بحق
  • شہباز شریف کا کام بہترین، مریم نے ترقی کی نئی منازل طے کیں: نوازشریف
  • جنوبی ایشیا میں امن کیلئے ایٹمی خطرات کم کرنے والے اقدامات، سٹرٹیجک توازن ضروری: جنرل ساحر
  • کوئٹہ، کراچی شاہراہ منصوبے کیلئے آصف علی زرداری اور شہباز شریف کے مشکور ہیں، سرفراز بگٹی
  • معیشت کی ترقی کیلئے کاروباری طبقے کے مسائل کا حل ضروری ہے: ہارون اختر خان
  • جعلی و غیر ضروری کیسز کا خاتمہ؛ مقدمے کیلیے درخواست گزار کا عدالت آنا لازمی قرار