عابد چوہدری: لاہور کے سروسز ہسپتال میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے سزائے موت کے مجرم کی دعوت کا انتظام کرنے کا ایک شرمناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ جوڈیشیل ونگ کے اہلکار مجرم اشفاق عرف کھڈا کو کوٹ لکھپت جیل سے سروسز ہسپتال لے کر آئے جہاں اہلکاروں نے مجرم کے اہل خانہ کو وارڈ میں بلا لیا۔

ایف آئی آر کے مطابق پولیس اہلکاروں نے مجرم کے لیے ہسپتال کے وارڈ میں لذیذ پکوان کا بندوبست کیا اور اس کے لیے تفریح جیسا ماحول فراہم کیا۔ اس واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے اہلکاروں امداد اور شفاقت کو حراست میں لے لیا اور ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

اٹلی کی طرز پر پنجاب میں ڈیری فارمنگ، دودھ، پنیر کا جدید نظام متعارف کرانے کا فیصلہ

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ  اہلکاروں نے رشوت کے بدلے سزائے موت کے مجرم کو پروٹوکول دیا تھا۔ مجرم اشفاق عرف کھڈا قتل کے مقدمے میں 25 سال قید کی سزا بھگت رہا ہے اور اس وقت کوٹ لکھپت جیل میں قید ہے۔ 

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

راولپنڈی میں ساونڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج

راولپنڈی ساونڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی پر تھانہ جاتلی میں ایک شہری پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  تھانہ جاتلی میں  مسجد کے خطیب سخاوت حسین پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ جمعہ کے روز تقریر کے دوران اسپیکر کے استعمال پر کارروائی کی گئی۔

مقدمہ ہیڈ کانسٹیبل صغیر احمد شاہ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ پولیس نے شواہد اگھٹے کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق جامع مسجد ابو بکر صدیق دولتالہ سے آواز دور تک سنائی دے رہی تھی۔

پنجاب ساونڈ سسٹم ایکٹ 2015 کی دفعہ 6 کے تحت کارروائی کی گئی۔ ملزم سخاوت حسین ولد علی حسین شاہ کے خلاف مزید کارروائی متوقع ہے۔

متعلقہ مضامین

  • موٹروے پر پولیس وین کی ٹرک سے ٹکر، 2 اہلکار جاں بحق
  • کراچی: نوجوان کی موت پر 6 اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج
  • فیصل آباد: موٹر وے پر پولیس وین کی ٹرک سے ٹکر، 2 اہلکار جاں بحق، 8 زخمی
  • گورنر کے امیدوار کیلئے 8 ،10 نام؛ پارٹی فیصلہ کرے گی : گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی
  • کراچی؛ ایف آئی اے نے پولیس حراست میں نوجوان کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرلیا
  • اسلام آباد پولیس کی کارروائی، دہرے قتل کا مجرم گرفتار
  • کراچی: نوجوان کی پولیس حراست میں ہلاکت، 6 اہلکاروں پر مقدمہ درج
  • پی ٹی آئی یوتھ ونگ کی راولپنڈی میں ریلی، 30 افراد کیخلاف مقدمہ درج
  • اڈیالہ جیل میں ڈاکٹروں نے بتایا تھا کہ پتے میں پتھری ہے، سرجری کیلئے ہسپتال داخل ہوں، شاہ محمود قریشی
  • راولپنڈی میں ساونڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج