پنجاب بھرکی جیلوں میں قیدیوں کوپاک بھارت کرکٹ میچ دکھانے کیلئے خصوصی انتظامات
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب کی تمام 44جیلوں میں قیدی کرکٹ میچ سےمحظوظ ہونگے۔پنجاب بھر کی جیلوں میں قیدیوں کوپاک بھارت کرکٹ میچ دکھانےکیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔پنجاب کی تمام 44جیلوں میں قیدی کرکٹ میچ سےمحظوظ ہونگے،بچوں کی جیلوں میں بھی کرکٹ میچ کی لائیونشریات کیلئےخصوصی انتظامات کیےگئے۔
سیکرٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل نےآئی جی جیل خانہ جات کوخصوصی انتظامات کی ہدایت کی قیدیوں کو بہترشہری بنانےکیلئےمثبت سرگرمیوں کوفروغ دیاجارہاہے۔
پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ،فخرزمان کی جگہ امام الحق شامل
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کرکٹ میچ
پڑھیں:
ایشیا کپ ستمبر میں اپنے شیڈول کے مطابق ہونے کا امکان
لاہور:ایشیا کرکٹ کپ 5 سے 21 ستمبر تک دبئی اور ابوظہبی میں کروانے کی تجویز کی باقاعدہ منظوری آج ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں دی جا سکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق بھارت کی میزبانی میں ہونے والا ایشیا کپ آج ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس کا اہم ایجنڈا ہوگا، جس پر میزبان بورڈ کے نمائندے راجیو شکلا اپنا موقف پیش کریں گے۔
شرکاء اجلاس کی مشاورت سے شیڈول کو بھی حتمی شکل دی جائے گی۔
ایشیا کپ میں پاکستان، بھارت، افغانستان، بنگلا دیش، سری لنکا، یواے ای، عمان اور ہانگ کانگ ٹیمیں شریک ہوں گی۔ پاکستان اور بھارت کا میچ 7 ستمبر کو ہو سکتا ہے۔
اس سے پہلے پاکستان، افغانستان اور یواے ای ٹیموں کے درمیان سہ ملکی سیریز بھی دبئی میں ہی ہونے کا امکان ہے۔