لاہور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام شادیوں کی اجتماعی تقریب میں 23 جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے، ہر دلہن کے لیے 5 لاکھ روپے کے گھریلو سامان کا تحفہ دیا گیا

رپورٹ کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، خرم نواز گنڈا پور، سید امجد علی شاہ نے نوبیاہتا جوڑوں کو تحائف دیے، منہاج القرآن کے سکالر علامہ غلام مرتضیٰ علوی کی سربراہی میں نکاح پڑھایا گیا۔

سید امجد علی شاہ،نوراللہ صدیقی،قاری ریاست،طیب ضیاء و دیگر رہنماؤں نے باراتوں کا استقبال کیا، منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری  نےمبارک باد دی۔

ڈاکٹر طاہر القادری نے کہاکہ نکاح جیسی مبارک سنت کی پیروی میں مدد کرنا مستحسن عمل ہے۔

 ڈائریکٹر سید امجد علی شاہ نے شادیوں کی اجتماعی تقریب کے انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی، منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے مثالی انتظامات پر سید امجد علی شاہ کو مبارک دی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سید امجد علی شاہ

پڑھیں:

جدہ: چوہدری حسنین گوندل اور چوہدری امجد گجر کی جانب سے عید ملن پارٹی، پاکستانی کمیونٹی کی بھرپور شرکت

جدہ: چوہدری حسنین گوندل اور چوہدری امجد گجر کی جانب سے عید ملن پارٹی، پاکستانی کمیونٹی کی بھرپور شرکت WhatsAppFacebookTwitter 0 12 June, 2025 سب نیوز

جدہ(خالد نواز چیمہ) سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ کی معروف کاروباری سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری حسنین گوندل اور شرکہ ریس کے مینجنگ ڈائریکٹر چوہدری امجد گجر نے مقامی ریسٹورنٹ میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا جس میں پاکستان کے معروف سیاسی شخصیات منڈی بہاوالدین سے ممبر قومی اسمبلی چوہدری ناصر اقبال بوسال ضلع گوجرانوالہ کے تعمیر وترقی کے شہنشاہ ممبر قومی اسمبلی چوہدری اظہر قیوم ناہرہ مہمان خصوصی تھے ۔
مہمانوں کا شاندار استقبال کیا گیا ۔چوہدری حسنین گوندل سماجی شخصیت فدا حسین کھوکھر چوہدری امجد گجر وزیراعظم کے یوتھ پروگرام کے فوکل پرسن سعودی عرب ملک منظور اعوان قومی یکجہتی فورم کے سربراہ سردار اقبال جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے راہنما انجینیئر سجاد خان معروف بزنس مین حافظ محمد افضال طور نے پھولوں کے گلدستے پیش کیے ۔

تلاوت قرآن پاک سے تقریب کا آغاز ہوا ،مہمانوں کو حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کی گئی ممبر قومی اسمبلی چودھری ناصر اقبال بوسال نے پاکستانی کمیونٹی کو خطاب کرتے ہوئے کہافیلڈ مارشل عاصم منیر کی عسکری قیادت اور میاں شہباز شریف کی سیاسی قیادت کے اشتراک نے اپنے سے بڑی فوجی اور ٹیکنالوجی رکھنے والے ملک بھارت کے غرور کو دھول چٹا دی ۔
رکن قومی اسمبلی چوہدری ناصر اقبال بوسال رکن قومی اسمبلی چوہدری اظہر قیوم ناہرہ نے پاکستانیوں کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا آپُکی محنت سے کمائے جانے والا ذرمبادلہ پاکستان کی معیشت کا بڑا سہارہ ہے آپ میں ہر شخص پاکستان کا سفیر ہے ،سعودی عرب کے قوانین پر عمل کرنے سے پاکستان کا نام روشن ہوتا ہے آپ یہاں کسی جماعت کے نہیں پاکستان کے نمائندے ہیں ،پاکستان آپکی پہچان ہے انہوں نے حج 2025 کو کامیاب اور با حفاظت حج کے انتظامات کرنے پر سعودی حکومت ،خادم حرمین شریف ، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ْ
مقررین نے میزبان چوہدری حسنین گوندل کو سعودی عرب میں کاروبار کرنے کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپکے کاروبار میں اللہ ترقی عطا کرے تاکہ ذرمبالہ پاکستان بھیج کر معیشت میں اپنا حصہ ڈال سکیں پروگرام میں سعودی عرب کے معروف تاجر شیخ احمد الزھرانی اور شیخ عبداللہ احمد زھرانی نے بھی شرکت کی پاک سعودی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر زور دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرامریکا کے ساتھ بھارت کی دوغلی پالیسی اور بدلتے پینترے، گودی میڈیا کی ٹرمپ پر تنقید اسلام آباد ہائی کورٹ کا ایف آئی اے کو فرحت اللہ بابر کو ہراساں کرنے سے روکنے کا حکم پیپلز پارٹی نے بجٹ کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا ملزم ظاہر جعفر نور مقدم کا بے رحم قاتل ہے ،کسی ہمدردی کا مستحق نہیں،سپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ جاری رائٹ سائزنگ سے عوام پرٹیکس کا بوجھ کم کرنے میں مدد ملے گی: رکن اقتصادی مشاورتی کونسل پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس ، وزرا اور پارلیمنٹیرینز کی بھاری بھرکم تنخواہوں پر وزیر خزانہ کا کیا موقف ہے؟ چین اور پاکستان 5 جی بیس اسٹیشن کے آلات کی آزمائش کر رہے ہیں، چینی میڈیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • جدہ: چوہدری حسنین گوندل اور چوہدری امجد گجر کی جانب سے عید ملن پارٹی، پاکستانی کمیونٹی کی بھرپور شرکت
  • برسلز روانگی سے قبل بلاول بھٹو کا نواز شریف کیلئے پھولوں کا تحفہ
  • عالم اسلام کی موجودہ صورتحال پر مفتی مبارک حسین نعمانی کا خصوصی انٹرویو
  • شادی کے دوران دلہن کا گھونگھٹ ہٹا تو پوری بارات صدمے میں مبتلا ہوگئی ، دولہا کے ارمانوں پر پانی پھر گیا
  • کتنے پاکستانیوں کو ایک ڈاکٹر، ڈینٹسٹ اور نرس کی سہولت میسر ہے؟
  • 21 سالہ دلہن نے کمسن کزنز کو بچانے کیلیے دریا میں چھلانگ لگادی، تینوں جاں بحق
  • ملک میں 7 لاکھ 50 ہزار شہریوں کے لیے ایک ڈاکٹر میسر ہے‘ طبی سہولیات کے اعداد وشمار جاری
  • لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم صفدر غیر رجسٹرڈ ریسٹورنٹس اور شادی ہالز کی رجسٹریشن کے حوالے سے خصوصی اجلاس کی صدرت کر رہی ہیں
  • پاکستان میں شعبہ صحت کا بحران:ساڑھے 7 لاکھ افراد کیلیے صرف ایک ڈاکٹر
  • ملک میں 7 لاکھ 50 ہزار شہریوں کیلئے ایک ڈاکٹر میسر ہے، طبی سہولیات کے اعداد وشمار جاری