وزیرِ اعظم شہباز شریف سرکاری دورے پرآذربائیجان روانہ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
راؤ دلشاد: وزیرِ اعظم شہباز شریف دو روزہ دورہ آذربا ئیجان کے لیے روانہ ہوگئے 
وزیرِ اعظم شہباز شریف سرکاری دورے پر لاہور سے آذربائیجان روانہ ہوگئے ، نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزراء جام کمال خان ،وفاقی وزیر عبدالعلیم خان، چودھری سالک حسین، عطاء اللہ تارڑ ،معاون خصوصی طارق فاطمی بھی دورے کے دوران وزیرِاعظم کے ہمراہ  ہیں 
وزیراعظم آذربائیجان کے صدر سے دوطرفہ ملاقات ،بزنس فورم سے خطاب کرینگے،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے شعبوں پر بات چیت ہوگی،توانائی، تجارت، دفاع، تعلیم ،موسمیاتی شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوگا
دونوں ممالک میں متعددشعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں و معاہدوں پر دستخط کئے جائیں گے
مری: پولیس سے بچنے کیلئے ملزم نے عمارت سے کود کر خودکشی کرلی
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
صدرِ مملکت آصف علی زرداری تین روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے
دوحا:صدرِ مملکت آصف علی زرداری تین روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے۔ حماد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سینئر قطری حکام اور پاکستان کے سفیر نے صدرِ مملکت کا پُرتپاک استقبال کیا اور انہیں گلدستہ پیش کیا گیا۔
صدر آصف علی زرداری اپنے دورۂ قطر کے دوران عالمی سماجی ترقیاتی کانفرنس میں شرکت کریں گے جہاں وہ سماجی ترقی، جامع معاشی نمو، اور غربت میں کمی کے لیے پاکستان کے اقدامات پر روشنی ڈالیں گے۔
صدر مملکت بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے کردار اور پاکستان میں سماجی تحفظ کے نظام کو مستحکم بنانے کے لیے کیے گئے اقدامات سے شرکاء کو آگاہ کریں گے۔
آصف علی زرداری دوحہ الائنس برائے سوشل پروٹیکشن اینڈ جابز کمپیکٹ کے آغاز سے متعلق اقدامات پر بھی گفتگو کریں گے، جب کہ وہ عالمی ترقیاتی وعدوں سے ہم آہنگ منصوبوں، مالی وسائل کے حصول، اور ایس ڈی جی اسٹیمولیس سمیت دیگر عالمی اقدامات کی اہمیت پر زور دیں گے۔
صدرِ مملکت اپنے قیام کے دوران مختلف عالمی و علاقائی رہنماؤں اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے تاکہ سماجی و معاشی ترقی کے میدان میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دیا جا سکے۔