حسن نصراللہ کی نماز جنازہ کی تیاری مکمل، ہزاروں افراد بیروت پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سابق سربراہ حسن نصراللہ کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے ہزاروں افراد دارالحکومت بیروت پہنچ گئے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نماز جنازہ میں شرکت کے لیے عوام کی بڑی تعداد ایک اسٹیڈیم میں موجود ہے۔
حزب اللہ کے سینیئر عہدیدار نے میڈیا کو بتایا کہ جنازے میں دنیا بھر سے ہزاروں افراد کے علاوہ 65 ممالک سے 800 شخصیات بھی شرکت کریں گی۔
حسن نصراللہ گزشتہ برس 27 ستمبر کو جنوبی بیروت میں اسرائیل کی جانب سے کیے گئے ایک حملے میں جاں بحق ہوگئے تھے جب اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے مرکزی دفتر پر 80 سے زیادہ بم گرائے۔
حسن نصراللہ کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے عراق سے بھی بڑی تعداد میں لوگ پہنچے ہیں جن کی تعداد ہزاروں میں ہے۔
واضح رہے کہ حسن نصراللہ کی گزشتہ برس اکتوبر میں ایک خفیہ مقام پر تدفین کی گئی تھی، اور یہ اسرائیل کی جانب سے ممکنہ حملے کے خطرے کے پیش نظر کیا گیا تھا۔
اب حالات سازگار ہونے اور اسرائیل حماس جنگ بندی کے بعد حسن نصراللہ کی دوبارہ نماز جنازہ ادا کرکے ان کی تدفین کی جائےگی۔
یہاں یہ بھی واضح رہے کہ حسن نصراللہ کی موت کے بعد تنظیم کے سربراہ نامزد ہونے والے صفی الدین بھی اسرائیلی حملے میں جاں بحق ہوگئے تھے اور ان کی بھی خفیہ مقام پر تدفین کی گئی تھی۔ آج ان کی نماز جنازہ بھی حسن نصراللہ کے ساتھ ادا کی جائے گی جس کے بعد تدفین ہوگی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق لبنان میں ہوائی اڈے کی سڑک کے ساتھ ساتھ اور اسٹیڈیم کے باہر ان لوگوں کے لیے دیوہیکل اسکرینیں لگائی گئی ہیں جنہیں جنازہ دیکھنے کے لیے اندر جگہ نہیں ملتی، جبکہ سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسٹیڈیم بیروت تیاری مکمل حزب اللہ سربراہ حسن نصراللہ نماز جنازہ وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسٹیڈیم بیروت تیاری مکمل حزب اللہ سربراہ حسن نصراللہ وی نیوز حسن نصراللہ کی کی نماز جنازہ حزب اللہ اللہ کے کے لیے
پڑھیں:
پنجاب بھر میں گرانفروشی کے خلاف کریک ڈاؤن، 106 گرفتار، ہزاروں پر جرمانے
وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر گراں فروشی کے خلاف صوبے بھر میں بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔
پرائس کنٹرول ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے مختلف اضلاع میں 5 لاکھ 22 ہزار 293 مقامات کی چیکنگ کی گئی۔
اس دوران مجموعی طور پر 12 ہزار 119 گراں فروشوں کو جرمانے کیے گئے، 106 کو گرفتار جبکہ 7 کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں مہنگائی کی شرح کم ہے، مریم نواز کا دعویٰ
ترجمان کے مطابق آٹے کی نرخوں میں گراں فروشی پر 1599 افراد کو جرمانے عائد کیے گئے اور 20 افراد کو گرفتار کیا گیا۔
اسی طرح چکن اور میٹ شاپس کی چیکنگ کے دوران 1023 افراد کو جرمانہ اور 19 کو گرفتار کیا گیا۔
روٹی کی قیمت میں گراں فروشی پر 549 گراں فروشوں کو جرمانہ کیا گیا، 17 کو گرفتار جبکہ 7 کے خلاف مقدمات درج ہوئے۔
مزید پڑھیں: مہنگائی پر قابو پانے کے لیے کیا پنجاب میں نئی فورس بنائی جائے گی؟
مہنگی چینی فروخت کرنے پر 682 افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں جرمانے کیے گئے اور 7 کو گرفتار کیا گیا۔
ترجمان پرائس کنٹرول نے کہا کہ گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کیا جا رہا ہے، اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر فروخت ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آٹا اضلاع پرائس کنٹرول ترجمان جرمانے چینی کریک ڈاؤن گرفتار وزیر اعلیٰ پنجاب