پاکستان اور آذر بائیجان میں متعدد معاہدے، ایک ماہ میں حتمی شکل دیں گے، شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف نے باکو کے صدارتی محل میں آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ملاقات کی، دونوں رہنماؤں نے تجارت، دفاع، تعلیم، موسمیاتی تبدیلی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا، اس دوران دونوں ملکوں کے مابین متعدد معاہدوں، مفاہمت کی یاد داشتوں پر بھی دستخط کیے گئے۔
ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد صدر آذربائیجان الہام علیوف نے کہا کہ اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں تعاون بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں، جن منصوبوں پرگفتگو ہوئی انہیں ایک ماہ میں حتمی شکل دیں گے، مختلف شعبوں میں معاہدے دوطرفہ تعلقات میں اہم پیش رفت ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ باہمی مفاد کے مشترکہ منصوبوں سے دونوں ملکوں کے عوام مستفید ہوں گے، طے پانے والے معاہدوں کو ایک ماہ میں حتمی شکل دینے پر اتفاق ہوا۔
انہوں نے کہا کہ باہمی مفاد کے مشترکہ منصوبوں سے دونوں ممالک کے عوام مستفید ہوں گے۔
باکو میں صدارتی محل پہنچنے پر گارڈ آف آنر
وزیر اعظم شہبازشریف کا آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ملاقات کے لیے باکو میں صدارتی محل آمد پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق باکو میں وزیراعظم شہباز شریف کو زوولبا صدارتی محل پہنچنے پرگارڈ آف آنر پیش کیا گیا، گارڈ آف آنر کے دوران پاکستان اور آذربائیجان کا قومی ترانہ بجایا گیا۔
اس موقع پر آذربائیجان کےصدرالہام علیوف اور اعلیٰ حکام بھی موجود تھے، گارڈ آف آنر کے دوران برف باری بھی جاری رہی۔
وزیراعظم آذربائیجان کے صدر کے ساتھ ملاقات کریں گے، اس دوران دونوں ممالک کے مابین تعاون کے متعدد شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں و معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔
وزیراعظم کے ساتھ دورہ آذربائیجان میں نائب وزیر اعظم، وزیر خارجہ محمد اسحٰق ڈار، وفاقی وزرا جام کمال خان، عبدالعلیم خان، چوہدری سالک حسین، عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی گئے ہیں۔
دورے کے دوران وزیرِ اعظم، آذربائیجان کے صدر کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کے علاوہ بزنس فورم سے بھی خطاب کریں گے، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے شعبوں پر بات چیت ہوگی تاکہ توانائی، تجارت، دفاع، تعلیم اور موسمیاتی شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھایا جاسکے۔
واضح رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف گزشتہ روز 2 روزہ سرکاری دورے پر آذربائیجان پہنچے تھے، جہاں باکو آمد پر پاکستانی وفد کا پرتپاک استقبال کیا گیا تھا، ایئر پورٹ پر آذربائیجان کے اول نائب وزیراعظم اور نائب وزیرخارجہ نے وفد کا استقبال کیا تھا۔
اس موقع پر آذربائیجان کےسفیر خضر فرہادوف اور پاکستانی سفیر قاسم محی الدین پر باکو ایئرپورٹ پر موجود تھے۔
قبل ازیں، وزیر اعظم آفس کے پریس ونگ سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کی دعوت پر وزیراعظم محمد شہباز شریف 24 سے 25 فروری 2025 تک جمہوریہ آذربائیجان کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔
شہباز شریف کا مارچ 2024 میں وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے کے بعد آذربائیجان کا یہ دوسرا دورہ ہے۔
نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحٰق ڈار، وفاقی وزرا جام کمال خان، عبدالعلیم خان، چوہدری سالک حسین، عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی دورے کے دوران وزیرِاعظم کے ہمراہ ہیں۔
وزیراعظم کا دورہ، آذربائیجان کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے، وسیع تر اقتصادی تعاون کو فروغ دینے اور مشترکہ ترقی کے لیے شراکت داری کی نئی راہیں تلاش کرنے کے لیے پاکستان کے عزم کا عکاس ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: وزیراعظم شہباز شریف اعظم شہباز شریف آذربائیجان کے صدارتی محل کے دوران کے ساتھ کے صدر
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کے دو روزہ دورے پر انقرہ پہنچ گئے
وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کے دو روزہ دورے پر انقرہ پہنچ گئے۔ ترک صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف انقرہ پہنچے۔
انقرہ کے ہوائی اڈے پر ترکیہ کے وزیر دفاع نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا جبکہ اس موقع پر ڈپٹی گورنر انقرہ، پاکستان ترکیہ کلچرل ایسوسی ایشن کے صدر برہان قایاترک بھی موجود تھے۔
پاکستان کے ترکیہ میں سفیر یوسف جنید، ترکیہ کے اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
اپنے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کریں گے جبکہ دونوں رہنما مشترکہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔
اپنے دورے میں وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کے سرمایہ کاروں اور کاروباری وفود سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور معان خصوصی طارق فاطمی وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ ہیں۔