ہارس اینڈ کیٹل شو کی آج اختتامی تقریب، مریم نواز میزبان، آرمی چیف مہمان خصوصی ہونگے WhatsAppFacebookTwitter 0 24 February, 2025 سب نیوز

لاہور (سب نیوز )ہارس اینڈ کیٹل شوکا آج آخری روز ہے جس کی اختتامی تقریب میں میزبان وزیر اعلی پنجاب مریم نواز اور مہمان خصوصی آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر ہونگے ۔رپورٹ کے مطابق 16روزہ ہارس اینڈ کیٹل شو میں 20بڑے ایونٹس میں لاکھوں شہریوں کی شرکت کا ریکارڈ بنا، ہارس اینڈ کیٹل شو کے ہر ایونٹ میں ہزاروں فیملیز کی بچوں سمیت شرکت سے رونق دوبلا ہوگئی، ہارس اینڈ کیٹل شو میں 13انٹرنیشنل ٹیموں کے درجنوں نامور غیر ملکی کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

ترکی، دوبئی، باکو، یوکرین اور ایتھوپیا سمیت 20کھلاڑیوں نے شرکت کی، غیر ملکی کھلاڑیوں نے ایونٹ کو بہترین قرار دیا۔لاہور میں پہلی مرتبہ شندور پولو کے مقابلوں سے بھی شہری محظوظ ہوئے، جیلانی پارک میں ڈاگ شو میں، جرمن شیفرڈ اور دیگر اعلی نسل کے ڈاگ عوام بالخصوص بچوں کی دلچسپی کا مرکز رہے، 7روزہ نیزہ بازی کے مقابلوں میں غیر ملکی ٹیموں نے شرکت کی، بز کشی، تیر اندازی اور گھڑ سواروں کے سنسنی خیز کے مقابلے ہوئے۔

ہارس اینڈ کیٹل شو میں پنجاب کلچرل نائٹس میں نامور فنکاروں نے سر بکھرے، گلگت بلتستان کی ثقافتی سرگرمیوں پر مبنی کلچرل نائٹ بھی منائی گئی، ہارس اینڈ کیٹل شو میں زیادہ دودھ دینے والے جانوروں بھی مقابلے میں پیش کیے گئے۔پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی نے دوروزہ خصوصی پھولوں کی نمائش کا اہتمام کیا، پھولوں کی نمائش میں ہزاروں شہری امڈ آئے۔

باغ جناح میں بچوں کی دلچسپی کے لئے چلڈرن فیسٹیول بھی منایا گیا، جیلانی پارک میں خصوصی میوزک اینڈفوڈ فیسٹیول میں روایتی کھانوں کی بہار رہی، وینٹج کار شو میں سالوں پرانی نادر اور نایاب گاڑیوں کی نمائش، سینکڑوں شائقین نے دیکھی، مین بلیوارڈ تا باغ جناح فیملی سائیکلوتھان میں ہزاروں فیملیز نے شرکت کی۔

اس کے علاوہ مینار پاکستان میں رستم پنجاب دنگل کے سنسنی خیز مقابلے ہوئے، لاہور فورٹ میں صوفی فیسٹیول میں نامور گلوکاروں نے سر بکھیر کر حاضرین کو محسور کر دیا۔ لاہور ایکسپو سنیٹر میں انڈسٹریز سے متعلق پنجاب انڈسٹری اینڈ آرٹی سان بھی لگائی گئی، ہارس اینڈ کیٹل شو کی اختتامی تقریب میں فلیم،ٹینٹ پیگنگ کا منفرد مظاہرہ بھی ہوگا، ڈرون شو اور آتش بازی رنگا رنگ مظاہرہ پیش کیے جائیں گے۔

اختتامی تقریب سینکڑوں ڈھولچی پہلی مرتبہ اپنے فن کا منفرد مظاہر ہ کریں گے، فن پہلوانی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے رستم پنجاب شو بھی پیش کیا جائیگا، معروف کوریو گرافر پنجاب کے روایتی کھیل پیش کریں گے، راحت فتح علی خان، عارف لوہار اور دیگر فنکار بھی فن کا مظاہرہ کریں گے، اختتامی تقریب پاکستان ٹیلی ویژن پر براہ راست نشر کی جائے گی۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ہارس اینڈ کیٹل شو اختتامی تقریب

پڑھیں:

نواز شریف اور مریم نواز سے یو اے ای کے سفیر کی ملاقات، تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے پر اتفاق

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  سے پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزعابی نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی شراکت داری، تعلیم، سائنس اور پائیدار ترقی کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان یو اے ای سفارتی تعلقات میں پیشرفت، سفارتی و سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزا فری سہولت فعال

ملاقات کے دوران پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائدین نے یو اے ای کے سفیر کا پرتپاک اور پرخلوص استقبال کیا اور اہل پنجاب کی جانب سے یو اے ای کی قیادت اور عوام کے لیے نیک تمناؤں اور خیرسگالی کا پیغام پہنچایا۔

ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچایا جائے گا اور دونوں ممالک باہمی تعاون کو مزید وسعت دیں گے۔

نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اور یو اے ای کا رشتہ محض سفارتی نہیں بلکہ دلوں میں بسا ایک بندھن ہے، جو وقت اور حالات کی آزمائشوں میں ہمیشہ سرخرو رہا ہے۔

نواز شریف اور مریم نواز نے صدر یو اے ای شیخ محمد بن زاید النہیان کی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کی سائنسی ترقی، ماحول دوستی، اور جدید وژن کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پراتفاق

وزیراعلیٰ مریم نواز  نے کہا کہ یو اے ای کے ساتھ تعلیم، تحقیق اور ماحولیات کے میدان میں اشتراکِ عمل کو مزید وسعت دینا چاہتے ہیں۔

 انہوں نے دونوں ممالک کے سرکاری و سفارتی پاسپورٹ رکھنے والے افراد کے لیے ویزا فری انٹری کی سہولت کو بھی قابلِ تحسین قرار دیا۔

مریم نواز نے کہا کہ پاک یو اے ای دوطرفہ تجارتی حجم میں اضافہ باعثِ مسرت ہے، جبکہ پنجاب میں تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر اور قابلِ تجدید توانائی کے شعبے جدید خطوط پر استوار کیے جا رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں، اداروں اور کاروباری برادری کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب سرمایہ کاری کے لیے ایک بزنس فرینڈلی ماحول کے ساتھ بہترین انتخاب بن چکا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

حماد عبید ابراہیم سالم الزعابی سابق وزیراعظم سفیر متحدہ عرب امارات مریم نواز نوازشریف وزیراعلٰی پنجاب یو اے ای

متعلقہ مضامین

  • وزیر اعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت اپنا گھر پروگرام سب پر بازی لے گیا
  • جنوبی پنجاب؛ بارڈر ملٹری پولیس میں 53  خواتین کی شمولیت پر مریم نواز کا خراجِ تحسین
  • ڈسٹ سسپنشن سسٹم 15 جدید اینٹی اسموگ گنز کے ساتھ لاہور پہنچ گیا
  • پاکستان اور یو اے ای کا رشتہ دلوں میں بسا بندھن ہے:نواز شریف
  • برٹش ایشیائی کمیونٹی کے لیے قابلِ فخر لمحہ، عطا الحق کو 10ملین میل پروجیکٹ کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کر دیا گیا، ہاوس آف لارڈز کی شاندار تقریب میں منیشا کوئرالہ مہمان خصوصی
  • اماراتی سفیر حماد عبید ابراہیم کی نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات
  • نواز شریف، مریم نواز سے یو اے ای کے سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق
  • وزیراعلیٰ مریم نواز کی پیپلز لبریشن آرمی کو 98ویں یومِ تاسیس پر مبارکباد
  • نواز شریف اور مریم نواز سے یو اے ای کے سفیر کی ملاقات، تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے پر اتفاق
  • چین کی مسلح افواج کا قومی و عالمی امن کیلئے کردار قابل تحسین ہے: مریم نواز