آسام میں جاری بدعنوانی پر کیا نریندر مودی کارروائی کرینگے، کانگریس
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
جتیندر سنگھ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج نریندر مودی آسام جا رہے ہیں، لیکن کیا وہ جانتے ہیں کہ انکے چہیتے وزیراعلیٰ ہیمنت بسوا سرما آسام کے اندر کیا کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس نے آسام کے وزیراعلیٰ ہیمنت بسوا سرما پر بدعنوانی کے ذریعہ اپنی سلطنت کھری کرنے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کو ریاست کے دورہ پر یہ بتانا چاہیئے کہ کیا وہ ہیمنت بسوا سرما کے خلاف معاملوں کو لے کر کارروائی کریں گے۔ پارٹی کے جنرل سکریٹری اور آسام انچارج جتیندر سنگھ نے ریاست کے سینیئر کانگریس لیڈران کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے یہ دعویٰ بھی کیا کہ آسان کے وزیراعلیٰ اب ایک بڑے کاروباری بن چکے ہیں۔ دراصل نریندر مودی پیر کے روز آسام کے جھمور بندنی میں حصہ لیں گے، جو ایک ثقافتی تقریب ہے۔ اس میں 8000 فنکار جھمور رقص میں حصہ لیں گے۔ نریندر مودی کے اسی دورہ کو پیش نظر رکھتے ہوئے کانگریس نے پریس کانفرنس میں کچھ اہم باتیں سامنے رکھیں۔ اس پریس کانفرنس میں پارلیمنٹ میں کانگریس کے ڈپٹی لیڈر گورو گگوئی، آسام ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدر بھوپین بورا، ریاستی اسمبلی میں حزب اختلاف کے قائد دیوورت سیکیا، رکن پارلیمنٹ رقیب الحسین اور کانگریس کے شریک انچارج منوج چوہان موجود تھے۔
جتیندر سنگھ نے اس پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج نریندر مودی آسام جا رہے ہیں، لیکن کیا وہ جانتے ہیں کہ ان کے چہیتے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما آسام کے اندر کیا کر رہے ہیں، آسام میں جاری بدعنوانی پر کیا نریندر مودی کارروائی کریں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ آسام میں چائے باغان کے مالکان کو ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے، وزیر اعلیٰ کے قریبی، ان کے اہل خانہ چائے باغان خرید رہے ہیں، چائے باغان چلانے والی بڑی کمپنیوں کے مالک آسام سے چلے گئے اور ہیمنت بسوا سرما چائے باغانوں کو ختم کر تجارت کرنا چاہتے ہین۔
اس پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گورو گگوئی نے کہا کہ سروانند سونووال کو ہٹا کر ہیمنت بسوا سرما خود وزیر اعلیٰ بن گئے، کیا اب ان کے ساتھ بھی یہی ہونے والا ہے۔ شاید وزیراعظم کے من میں ان کی ایمانداری اور قیادت کو لے کر سوال ہے۔ ہیمنت بسوا سرما اپنی کرسی بچانے کے لئے کسی حد تک جا سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح سے جھارکھنڈ کے لوگوں نے ہیمنت بسوا سرما کو مسترد کر دیا، اسی طرح 12 ماہ بعد آسام کی عوام بھی وہی کرنے والی ہے۔ بھوپین بورا نے کہا کہ کئی طبقات کو قبائلی زمرہ میں شامل کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا، لیکن انہیں دھوکہ دیا گیا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ہیمنت بسوا سرما پریس کانفرنس کرتے ہوئے ا سام کے رہے ہیں کہا کہ
پڑھیں:
سندھ حکومت بارشوں کے بڑے اسپیل سے نمٹنے کیلئے تیار(غیر قانونی تعمیرات کیخلاف کارروائی جاری)
جلا ئوگھیرائو کا ماسٹر مائنڈ اس وقت اڈیالہ جیل میں ہے، اور ہم انتشار کی سیاست کو مسترد کرتے ہیں،شرجیل میمن
59عمارتیں خالی کرائی جا چکی ہیں، حکومت چھ ماہ کا کرایہ کرایہ داروں کو فراہم کر رہی ہے، میڈیا سے بات چیت
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں جاری بارشوں کے سلسلے کے باعث ناردرن ایریاز میں شدید نقصان ہوا ہے، تاہم سندھ حکومت مکمل الرٹ ہے اور کسی بھی صوبے کو ضرورت پڑی تو ہم امداد کے لیے حاضر ہیں۔ سیاسی معاملات پر بات کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ کسی سیاسی رہنما کو سزا ملنے پر پیپلز پارٹی کو خوشی نہیں ہوتی، لیکن اگر کوئی جلاؤ گھیراؤ کرے تو اسے معاف نہیں کیا جا سکتا۔ ملکی املاک کو آگ لگانا سیاست نہیں، بلکہ دہشتگردی ہے۔ ایسے عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلا گھیرا کا ماسٹر مائنڈ اس وقت اڈیالہ جیل میں ہے، اور ہم انتشار کی سیاست کو مسترد کرتے ہیں۔ اب تک 59عمارتیں خالی کرائی جا چکی ہیں۔ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن جاری ہے، اور حکومت چھ ماہ کا کرایہ کرایہ داروں کو فراہم کر رہی ہے۔سندھ حکومت نے 2010 سے اب تک کئی بار شدید بارشیں اور سیلاب دیکھے ہیں، اس لیے ہم ہر ممکن انتظامات کے ساتھ تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جہاں بھی امداد یا انتظامیہ کی ضرورت ہوگی، سندھ حکومت اپنی خدمات پیش کرے گی۔ صوبے میں بڑے اسپیل آنے کی صورت میں پوری مشینری تیار ہے، اور انتظامیہ پہلے ہی سے الرٹ پر ہے۔بلوچستان میں پیش آنے والے افسوس ناک واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شرجیل میمن نے مطالبہ کیا کہ قاتلوں کو سخت سزا دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں پیپلز پارٹی سب سے بڑی جماعت ہے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔شرجیل میمن نے بتایا کہ کاروباری طبقے کے لیے آسانیاں پیدا کی جا رہی ہیں، آن لائن اور ون ونڈو آپریشن کا آغاز ہوگا، اور اس وقت پاکستان میں کاروبار کے لیے سنہری موقع موجود ہے۔لیاری میں عمارت گرنے کے واقعے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے فوری اور سخت ایکشن لیا ہے۔ مخدوش عمارتوں کو خالی کروایا جا رہا ہے، عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غیر قانونی تعمیرات کی اطلاع دیں، کیونکہ ان سے قیمتی انسانی جانیں خطرے میں پڑتی ہیں۔