Daily Ausaf:
2025-08-04@18:49:41 GMT

کبریٰ خان کی مکہ میں رخصتی کی ویڈیو شیئر کردی گئی

اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT

ازدواجی بندھن میں بندھنے والے پاکستانی اداکارہ کی رخصتی کی ویڈیو سامنے آگئی۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو مسجد الحرام میں نکاح کے بعد مکہ میں رخصتی کی ہے جس میں انہیں قرآن مجید کے سائے میں اہل خانہ نے گوہر رشید کے ساتھ رخصت کیا۔

رخصتی کی تقریب میں باقاعدہ اسٹیج بنا جبکہ رسومات بھی ادا کی گئی تھیں جس میں دونوں کے اہل خانہ اور قریبی رشتے داروں نے شرکت کی۔کبریٰ خان نے اپنی رخصتی میں دیگر دلہنوں کی طرح سرخ رنگ کا روایتی جوڑا پہنا اور نہ ہی گوہر رشید روایتی دلہا کے جوڑے میں نظر آئے۔

اس ویڈیو کو صارفین نے بہت پسند کیا ہے اور دونوں اداکاروں کی نئی زندگی کی شروعات پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔واضح رہے کہ نکاح اور رخصتی کے بعد گوہر اور کبریٰ کی شادی کے حوالے سے ایک روز قبل قوالی نائٹ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں رشتے داروں اور شوبز ستاروں نے شرکت کی تھی۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: رخصتی کی

پڑھیں:

اکبر ایس بابر کا بیرسٹر گوہر کی آسٹریلیا کے ہائی کمشنر سے ملاقات پر خط، غلطی تسلیم کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد:

پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے بیرسٹر گوہر کو پی ٹی آئی کا غیرقانونی چیئرمین قرار دیتے ہوئے پاکستان میں تعینات آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان سے ملاقات کی غلطی تسلیم کریں اور ہائی کمیشن کو مناسب وضاحت دینی چاہیے اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کا احترام کریں۔

پی ٹی آئی کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان سے ملاقات پر پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کو خط لکھ کر انہیں سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے سے آگاہ کیا اور بتایا کہ فیصلے کے مطابق بیرسٹر گوہر پی ٹی آئی کے چیئرمین نہیں ہیں۔

اکبر ایس بابر نے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر پر زور دیا کہ وہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلوں کا احترام کریں۔

ہفتے کو لکھے گئے اپنے خط میں پی ٹی آئی کے بانی رہنما نے تحریر کیا کہ آپ کی 31 جولائی 2025 کو ایک ایسے فرد سے ملاقات پر اپنی تشویش ریکارڈ پر لانا چاہتا ہوں جو خود کو پاکستان تحریک انصاف کا چیئرمین قرار دیتا ہے۔

اکبر بابر نے آسٹریلوی ہائی کمیشن کی جانب سے ملاقات کے حوالے سے جاری پریس ریلیز کا حوالہ دیا جس میں کہا گیا تھا کہ آسٹریلیا اپنے آئین کے مطابق جمہوری اصولوں اور انسانی حقوق کے تحفظ کی حمایت جاری رکھے گا۔

انہوں نے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ آپ اتفاق کریں گے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کی تشریح کے حوالے سے سپریم کورٹ آف پاکستان ہی حتمی اختیار رکھتا ہے اور اس سلسلے میں آپ کی توجہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے 13 جنوری 2024 کی طرف دلانا چاہوں گا۔

مزید پڑھیں: آسٹریلوی ہائی کمشنر سے چیئرمین پی ٹی آئی کی ملاقات، قیادت کو سزائیں سنانے کے عمل پر تبادلہ خیال

فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں صفحہ 14 پر یہ واضح کیا گیا ہے کہ ایڈووکیٹ گوہر خان نے خود کو تحریک انصاف کا چیئرمین نامزد کیا لیکن یہ واضح نہیں کیا کہ وہ اس عہدے پر کیسے فائز ہوئے۔

اکبر بابر نے خط میں مزید لکھا کہ اسی عدالتی فیصلے کے صفحہ 16 کے پیراگراف 30 میں کہا گیا ہے کہ گوہر علی خان نے خود کو چیئرمین پی ٹی آئی قرار دیا لیکن ان کے دعوے کی تائید میں کوئی قابل اعتبار ریکارڈ موجود نہیں ہے۔

انہوں نے لکھا کہ یہ فیصلہ تاحال قانونی حیثیت رکھتا ہے۔

اکبر بابر نے لکھا کہ یقیناً پاکستان کے آئین کے مطابق جمہوری اصولوں اور انسانی حقوق کے تحفظ کا تقاضا ہے کہ آسٹریلوی حکومت سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کا احترام کرے، جس نے واضح طور پر قرار دیا ہے کہ مسٹر گوہر علی خان کا چیئرمین تحریک انصاف ہونے کا دعویٰ قانونی حیثیت نہیں رکھتا۔

پی ٹی آئی کے بانی رکن نے لکھا کہ اس خط کے ذریعے میں آسٹریلیا کے معزز ہائی کمشنر سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ جمہوری اصولوں کو نہ صرف الفاظ بلکہ روح کے ساتھ اپنائیں اور ایک ایسے شخص سے ملاقات کرنے کی غلطی تسلیم کریں جو ایک سیاسی جماعت کا چیئرمین ہونے کا غیرقانونی دعویٰ کرتا ہے۔

اکبر ایس بابر نے مطالبہ بھی کیا کہ اس حوالے سے آسٹریلوی ہائی کمیشن کو مناسب وضاحت کرنی چاہیے۔

متعلقہ مضامین

  • واٹس ایپ کا منفرد فیچر متعارف، صارفین گروپ چیٹ میں اسٹیٹس شیئر کرسکیں گے
  • تحریک تحفظِ آئین کا چیف جسٹس کو خط، شوگر اسکینڈل پر تحقیقاتی کمیشن بنانے کا مطالبہ
  • ڈاکٹر ذاکر نائیک نے بلندی سے لگائی چھلانگ
  • مقتدر حلقے سیاسی تناؤ ختم کرنے کیلئے کردار ادا کریں: بیرسٹر گوہر
  • عمران خان کسی ڈیل سے نہیں عدالتی جنگ سے رہا ہونگے، بیرسٹر گوہر
  • عمران خان کسی ڈیل سے نہیں عدالتی جنگ سے رہا ہوں گے، بیرسٹر گوہر  
  • مقتدر حلقے ملک میں سیاسی تناؤ ختم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں، بیرسٹر گوہر
  • شہباز شریف اور نوازشریف کےکزن میاں شاہدشفیع کی نمازجنازہ ادا کردی گئی
  • اسلام آباد ایکسپریس حادثہ ‘ ابتدائی تحقیقات میں ڈرائیور قصور وار : ذمہ داروں کو جیل بھجوائیں گے : وزیرریلوے 
  • اکبر ایس بابر کا بیرسٹر گوہر کی آسٹریلیا کے ہائی کمشنر سے ملاقات پر خط، غلطی تسلیم کرنے کا مطالبہ