City 42:
2025-07-26@14:00:25 GMT

بینکوں میں رقم جمع کروانے والوں کیلئے خوشخبری

اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT

ویب ڈیسک:نادرا ای سہولت کے ذریعے ملک کے تمام بینکوں میں شہری اب رقوم  جمع کرواسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نادرا ٹیکنالوجیز لمیٹڈ اور ایل اور ون لنک کے درمیان معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں جس کے بعد ملک بھر کے 50 سے زائد بینکوں کے اکاؤنٹس میں رقم جمع کروائی جاسکتی ہے۔

معاہدے کی تقریب میں ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سلیم اللہ اور چیئرمین نادرا نے شرکت کی۔

ملک بھر میں پھیلے ای سہولت کے 9 ہزار سے زائد فرنچائز پر سہولت دستیاب ہوگی، رقم جمع کروانے والے افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی جائے گی۔

پاک سعودی تجارتی تعلقات مزید مضبوط؛ حجم 700 ملین ڈالر تک پہنچ گیا

نادرا کا کہنا ہے کہ ملکی خدمات تک رسائی بہتر ہوگی، ڈیجیٹل بینکنگ خدمات کا دائرہ وسیع ہوگا

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

اسلام آباد میں داخلے کیلئے ایم ٹیگ لازمی قرار; ڈیجیٹل پارکنگ اور کیش لیس سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہ

 سٹی 42: چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اہم اجلاس ، سکیورٹی اور کار پارکنگ کے حوالے سے بڑے فیصلے کیے گئے 

چیئرمین سی ڈی اے  نے اسلام آباد میں داخلے کیلئے ایم ٹیگ لازمی قرار دے دیا گیا ،ایم ٹیگ کے بغیر کسی گاڑی کو اسلام آباد میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی

اسلام آباد میں ڈیجیٹل پارکنگ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ،رش والے علاقوں میں پارکنگ فیس زیادہ ہوگی ۔  چیئرمین سی ڈی اے  محمد علی رندھاوا کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں پارکنگ میٹرز اور کیو آر کوڈز کا استعمال متعارف کروایا جائے گا،پارکنگ کی ادائیگی اب کیش لیس ہوگی جس  میں موبائل ایپ اور QR کوڈز کا استعمال ہو گا ۔سی ڈی اے ون ونڈو سینٹر پر ڈیجیٹل ادائیگی کا نظام نافذ کیا جائے گا ۔اب شہری پراپرٹی و بجلی کے بل بھی موبائل ایپ سے ادا کر سکیں گے ۔ہم نے اسلام آباد کو محفوظ و سمارٹ شہر بنانے کا عزم کیا ہے ۔

مون سون بارشیں, پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

چیئرمین سی ڈی اے نے ٹریفک سروے اور یومیہ گاڑیوں کے داخلے و اخراج کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کی ہدایت کردی 

اسلام آباد میں جدید ڈیجیٹل نظام سے غیر قانونی پارکنگ پر قابو پایا جائے گا ۔،ایم ٹیگ، ڈیجیٹل پارکنگ، کیش لیس سسٹم سے سیکیورٹی بھی بہتر ہوگی ۔ محمد علی رندھاوا

متعلقہ مضامین

  • صارفین کے لیے خوشخبری، اسٹیٹ بینک نے بینک اکاؤنٹ کھلوانے کے عمل میں اہم تبدیلیاں کردیں
  • ٹیکس گزاروں کیلئے اچھی خبر
  • شہریوں کیلئے بہترین سہولت، نادرا نے بڑا اعلان کردیا
  • محسن نقوی کی بنگلہ دیشی وزیر سے ملاقات‘  ایمپائرز ڈویلپمنٹ کیلئے تعاون پر اتفاق 
  • الیکٹرک گاڑیوں، موٹر سائیکلوں کے فروغ کیلئے اسکیم متعارف کروانے کا فیصلہ
  • پاکستانی معیشت کیلئے ایک اور خوشخبری، عالمی ریٹنگ ایجنسی نے ایک درجہ بہتر کردیا
  • پاکستان سے امریکا جانے والوں کیلئے خوشخبری
  • محسن نقوی کا بنگلہ دیش کا دورہ، دونوں ممالک میں بڑے معاہدے کا فیصلہ
  • نادرا کا اہم اعلان، سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر
  • اسلام آباد میں داخلے کیلئے ایم ٹیگ لازمی قرار; ڈیجیٹل پارکنگ اور کیش لیس سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہ