بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے 300 ڈیفالٹرز کی فہرست طلب، حکومت بلوچستان کا بھی ڈیفالٹر ہونیکا انکشاف nepra WhatsAppFacebookTwitter 0 25 February, 2025 سب نیوز


اسلام آباد:پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے سب سے بڑے 300 ڈیفالٹرز کی فہرست طلب کر لی جبکہ اجلاس میں حکومت بلوچستان کا بھی ڈیفالٹر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
جنید اکبر کی زیر صدارت اجلاس میں خالد مگسی نے کہا کہ سب سے بڑی ڈیفالٹر حکومت بلوچستان خود ہے جبکہ شیر ارباب علی نے کہا کہ پاور سیکٹر کی ناکامی خالصتاً گورننسس کی ناکامی ہے۔
سیکریٹری پاور ڈویژن نے کہا کہ ڈسکوز نے 162 ارب کی ریکوری کے ڈاکومنٹ جمع کروائے ہیں، واجبات کی وصول سے متعلق پیشرفت خود مانیٹر کروں گا۔
چیئرمین کمیٹی نے آڈیٹر جنرل کو کل تک 162 ارب کی ریکوری کی تصدیق کی ہدایت کر دی۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے پاور ڈویژن سے ڈسکوز کی ریکوری کی ماہانہ رپورٹ طلب کرتے ہوئے ریکوری کے موجودہ طریقہ کار پر شدید سوالات بھی اٹھائے۔
خواجہ شیراز محمود نے کہا کہ ڈسکوز کے پاس ریکوری کے موجودہ طریقہ کار کا کوئی قانونی جواز نہیں ہے۔
پی اے سی نے افسران کے خلاف ہونے والی کارروائیوں کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: حکومت بلوچستان

پڑھیں:

حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کردی

وفاقی حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کی ایک اور شرط پوری کرنے کیلئے کاروباری ٹرانزیکشنز کی نگرانی کے معاملے میں ایف بی آر کے کمپیوٹرائزڈ سسٹم سے لنک ہونے کیلئے ڈیڈ لائن مقرر کر دی، بڑا کاروباری طبقہ یکم ستمبر سے الیکٹرانک انوائسز کے اجراء کا پابند ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے تمام پبلک کمپنیوں، افراد، ایسوسی ایشن آف پرسنز کیلئے ٹائم لائن مقرر کی گئی ہے ، رجسٹریشن، ٹیسٹنگ اور الیکٹرانک انوائسز کے اجراء کا شیڈول بھی جاری  کر دیا ہے۔

ایف بی آر کے نوٹی فکیشن کے مطابق تمام پبلک کمپنیوں کو 10 اگست تک رجسٹرڈ ہونےکی ہدایت کی گئی ہے، 25 اگست تک سسٹم ٹیسٹ، یکم ستمبر سے انوائسز جاری کرنا ہوں گی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق سالانہ ایک ارب سے زائد ٹرن اوور والی کمپنیوں کی دس اگست تک رجسٹریشن ہو گی تمام امپورٹرز کیلئے رجسٹریشن کی ڈیڈ لائن 25 اگست مقرر کی گئی ہے جبکہ درآمد کنندگان کو بھی یکم ستمبر سے الیکٹرانک انوائسز جاری کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق دس کروڑ سے زائد ٹرن اوور والی کمپنیوں کی رجسٹریشن دس ستمبر تک ہو گی، ایسی کمپنیوں کو یکم اکتوبر سے الیکٹرانک رسیدیں جاری کرنا ہونگی  اس سے کم ٹرن اوور والی کمپنیوں کیلئے انوائسز کی ڈیڈ لائن یکم نومبر ، دس کروڑ سے کم ٹرن اوور والے افراد، کمپنیوں کیلئے یکم اکتوبر، اس کے علاوہ رجسٹرڈ افراد کیلئے رجسٹریشن کی ڈیڈ لائن دس نومبر مقرر کی گئی ہے ایسے رجسٹرڈ افراد کو یکم دسمبر سے الیکٹرانک رسیدیں جاری کرنا ہوں گی۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کردی
  • حق دو بلوچستان مارچ، حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان معاہدہ طے ہوگیا
  • سولر پینلز کی درآمدات کی آڑ میں اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کا انکشاف
  • بجلی کے شعبے کا گردشی قرضہ 1.6 کھرب روپے تک پہنچ چکا ہے .سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی
  • ایک ماہ کیلئے بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان
  • بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان
  • نیلم جہلم پاور پراجیکٹ مزید 2 سال بند رہے گا
  •  نیپرا کی عوامی سماعت مکمل جون کیلئے بجلی سستی ہونے کا امکان 
  • بھارت کو تشویش ناک ترین ملکوں کی فہرست میں شامل کیا جائے ، ڈاکٹر آصف محمود
  • پورٹ قاسم اتھارٹی میں 185 ارب حکومت سے منظور کرائے بغیر خرچ کرنے اور زمین پر قبضے کا انکشاف