ملک بھر میں ایک ہی روز روزہ ہوگا،چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کا بڑا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک بھر میں ایک ہی روز فرزندان اسلام روزہ رکھیں گے،مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبد الخبیرآزاد نےنوید سنا دی۔
نجی ٹی وی سما نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخیبر آزاد نےکہا کہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کےلیےپشاور میں اجلاس ہوگا،ملک بھرمیں ایک ہی روزرمضان المبارک کےآغازکی تیاریاں کی جارہی ہیں،ایک ہی روز روزہ اورعید کے لیےکامیاب کوشش پرخوشی ہوتی ہے۔
مزید کہا کوشش ہےکہ ملک بھرمیں ایک ہی دن روزہ رکھاجائے،کامیاب کوششوں سےایک ہی دن روزہ اورعیدکی روایت برقراررکھیں گے۔
آئی ایم ایف وفداقتصادی جائزے کیلئے 3 مارچ کو پاکستان آئے گا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: ایک ہی
پڑھیں:
سولر پینل درآمد کی آڑ میں منی لانڈرنگ، کمیٹی نے مزید وقت مانگ لیا
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں سولر پینل درآمد کی آڑ میں منی لانڈرنگ پر قائم ذیلی کمیٹی مزید ٹائم مانگ لیا۔
پیپلز پارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا ،اس دوران منی لانڈرنگ معاملے پر قائم ذیلی کمیٹی نے مزید وقت مانگا۔
سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ کمیٹی کو 2 ماہ سے زیادہ وقت نہیں دے سکتے۔ اس پر چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ اس کمیٹی کو دوبارہ تشکیل دےکر ایک ماہ کا مزید وقت دے دیا جائے۔
ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے چیئرمین ایف بی آر کی بات کی تائید کی اور کہا کہ بہتر یہی ہے کہ کمیٹی دوبارہ تشکیل دے کر مزید وقت دے دیا جائے۔
سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ ہم ذیلی کمیٹی کی رپورٹ آپ کو دےدیتے ہیں اور آپ اس پر اپنی سفارشات دیں، کمیٹی آپ کی سفارشات کے بعد رپورٹ پر اپنا فیصلہ کرے گی۔