وزیراعظم محمد شہباز شریف آذربائیجان کے دورہ کے بعد باکو سے ازبکستان کے دورہ پر تاشقند روانہ
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
باکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف آذربائیجان کے دورہ کے بعد باکو سے ازبکستان کے 2روزہ دورہ پر تاشقند روانہ ہو گئے۔
(جاری ہے)
منگل کو آذربائیجا ن کے اول نائب وزیرِ اعظم یعقوب عبداللہ اوعلو ایوبوف، نائب وزیرِ خارجہ یالچین رفائیف، پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرخادوف، آذربائیجان میں پاکستان کے سفیر قاسم محی الدین اور اعلیٰ سفارتی و سرکاری اہلکاروں نے وزیراعظم کو الوداع کیا۔ نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیرتجارت جام کمال خان، وزیرسرمایہ کاری و نجکاری عبدالعلیم خان، وزیراطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے دورہ ازبکستان میں ہمراہ ہوں گے۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کے دورہ
پڑھیں:
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار واشنگٹن پہنچ گئے، امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات طے
نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار واشنگٹن پہنچ گئے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ایک روزہ دورے پر واشنگٹن پہنچے ہیں جہاں وہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے محکمہ خارجہ میں ملاقات کریں گے۔اسحاق ڈار اور مارکو روبیو کی ملاقات میں پاک امریکا تعلقات مضبوط کرنے سے متعلق امور پر بات چیت کی جائےگی جب کہ اس دوران تجارت اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے پر خصوصی توجہ ہوگی۔دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار کی مارکو روبیوسے ملاقات پاکستانی وقت کے مطابق آج رات 8 بجے ہوگی۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان پُرامن سفارتکاری پر یقین رکھتا ہے، تمام تنازعات کا حل مذاکرات کے ذریعے ممکن ہے، بھارت کو فیصلہ کرنا ہو گا کہ وہ کونسی پالیسی اپناتا ہے ۔