کراچی میں مصطفیٰ قتل کیس سے متعلق وائرل ہونے والی وڈیو کے بارے میں مقتول کے اہلخانہ اور پولیس نے تصدیق کی ہے کہ وڈیو میں نظر آنے والا لڑکا مصطفیٰ نہیں، کوئی اور ہے۔

مصطفیٰ عامر قتل کیس میں پولیس کے تفتیشی حکام کو مرکزی ملزم ارمغان کے موبائل فون سے ایک ویڈیو ملی جو مبینہ طور پر نیوایئر نائٹ کی تھی اور بعد میں وائرل بھی ہوگئی تھی۔

یہ بھی پڑھیے مصطفیٰ قتل کیس کی تحقیقات: ارمغان کی سہولت کاری میں پولیس اہلکار کے ملوث ہونے کا انکشاف ملزم ساحر حسن کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا مصطفیٰ قتل کیس: ملزم ارمغان کا ریمانڈ نہ دینے والے اے ٹی سی جج سے اختیارات واپس لینے کی سفارش

ابتدائی طور یہی تاثر پیدا ہوا کہ ویڈیو مصطفیٰ عامر کی ہے اور یہی وڈیو ملزم ارمغان کے ساتھ اُس کے جھگڑے کی وجہ بنی تاہم مصطفیٰ کے خاندانی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والا لڑکا مصطفیٰ نہیں کوئی اور ہے۔ 

دوسری جانب پولیس نے بھی تصدیق کی ہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والا لڑکا مصطفیٰ نہیں ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: قتل کیس

پڑھیں:

کراچی: 2005 سے 2008 تک لسانی بنیادوں پر وارداتیں کرنے والا ملزم گرفتار

تصویر، جیو نیوز اسکرین گریب

کراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز نے کارروائی کر کے مطلوب ملزم محمد اسماعیل کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزم سے اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کی گئی ہے، ملزم نے 2005 سے 2008 تک لسانی بنیادوں پر وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔

ملزم نے قتل، اقدامِ قتل کی 11 سے زائد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم اغواء برائے تاوان، پولیس مقابلے، منشیات فروشی اور بھتہ خوری میں ملوث ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور: جنسی تعلقات سے انکار پر خاتون کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
  • گاڑی کے شیشوں پر منٹوں میں حیران کن فن پارے، پیٹرول پمپ پر کام کرنے والا نوجوان آرٹسٹ سوشل میڈیا پر وائرل
  • اسلام آباد؛ ٹریفک وارڈن پر تشدد کرنے والا شہری جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
  • اسلام آباد: نشے میں دھت ہو کر ہلڑ بازی اور پولیس اہلکار پر تشدد کرنے والا نوجوان گرفتار، مقدمہ درج
  • چوہنگ میں ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والا ملزم گرفتار
  • کراچی: 2005 سے 2008 تک لسانی بنیادوں پر وارداتیں کرنے والا ملزم گرفتار
  • اسلام آباد: ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے والا نوجوان گرفتار
  • ٹریفک پولیس اہلکاروں سے جھگڑا اور تشدد کرنے والا نوجوان گرفتار
  • اسلام آباد میں ٹریفک پولیس اہلکاروں پرتشدد اور ہلڑبازی کرنے والا نوجوان گرفتار
  • شہری سے بھتا طلب کرنے والا ملزم قریبی رشتے دار نکلا