9 مئی حملہ کیس: عمر ایوب سمیت درجنوں ملزمان پر فرد جرم عائد
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
قائد حزب اختلاف عمر ایوب سمیت درجنوں ملزمان پر 9 مئی حملہ کیس میں فرد جرم عائد کردی گئی۔
جوڈیشل کمپلیکس میانوالی پر حملہ کرنے کے کیس میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بچھر، ایم این اے بلال اعجاز اور احمد چٹھہ سمیت درجنوں ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی ہے۔
بانی پی ٹی آئی نے پاکستان کی ہار پر غصے کا اظہار کیا، علیمہ خانبانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کی بہن علیمہ خان نے بتایا کہ عمران خان نے پاکستان ٹیم کے بھارت سے میچ ہارنے پر غصے کا اظہار کیا ہے۔
ملزمان نے الزامات تسلیم کرنے سے انکار کیا، جس کے بعد اگلی سماعت پر گواہان طلب کیے گئے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو میں عمر ایوب نے کہا کہ ہمارے کیسز میں تاخیر کی وجہ ملک میں آئین کی بالا دستی نہ ہونا ہے، تمام مسائل کا واحد حل نئے الیکشن ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: عمر ایوب
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس پارٹی پر حملہ
پشاور:خیبر پختونخوا میں پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس پارٹی پر حملہ ہوا ہے، تاہم جوابی کارروائی میں حملہ آور زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے۔
پولیس کے مطابق ڈی آئی خان کے تھانہ شورکوٹ کی حدود میں پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس پارٹی پر 2 نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کردی، جس پر پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 نامعلوم حملہ آور زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او شورکوٹ بھاری نفری سمیت موقع پر پہنچ گئے اور ناکا بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے دونوں مشکوک ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے ہیں۔
ملزمان کے قبضے سے 2 پستول و دیگر اسلحہ،بمعہ موٹر سائکل برآمد کرلی گئی ہے۔
حکام کے مطابق پولیس نے بروقت کارروائی سے ملزمان کے مذموم عزائم کو خاک میں ملادیا۔ گرفتار مشکوک ملزمان سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
فائرنگ سے باپ 2 بیٹوں سمیت جاں بحق
علاوہ ازیں ڈی آئی خان کے علاقے ٹانک میں فائرنگ سے باپ 2 بیٹوں سمیت جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ بازار میں پیش آیا۔ واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
Post Views: 1