لاہور ہائیکورٹ میں سائل کا آگ لگانے کا واقعہ، ایس پی سکیورٹی تبدیل، ڈی ایس پی معطل
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
لاہور ہائیکورٹ میں سائل کی جانب سے پٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگانے کے معاملے پر چیف جسٹس نے ناقص سکیورٹی پر سخت نوٹس لیا تھا، جس پر آئی جی پنجاب نے ایس پی سکیورٹی خرم شہزاد کو ہٹانے اور خالد ملک کو معطل کرنے کے احکامات جاری کیے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ میں سائل کی جانب سے پٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگانے کے معاملے پر ایس پی سکیورٹی تبدیل، ڈی ایس پی کو معطل کردیا گیا۔ واقعہ کے بعد چیف جسٹس مس عالیہ نیلم نے ناقص سکیورٹی پر سخت نوٹس لیا تھا، جس پر آئی جی پنجاب نے ایس پی سکیورٹی خرم شہزاد کو ہٹانے اور خالد ملک کو معطل کرنے کے احکامات جاری کیے۔ دوسری جانب ایس پی عادل عامر کو ایس پی سکیورٹی ہائیکورٹ تعینات کر دیا جبکہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نےایڈیشنل رجسٹرار سکیورٹی کو بھی وضاحت جمع کروانے کا حکم دے دیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: لاہور ہائیکورٹ ایس پی سکیورٹی
پڑھیں:
توہینِ مذہب کے الزامات: اسلام آباد ہائیکورٹ نے کمیشن کی تشکیل پر عملدرآمد روک دیا
—فائل فوٹواسلام آباد ہائی کورٹ نے توہینِ مذہب کے الزامات پر کمیشن تشکیل دینے کے فیصلے پر عمل درآمد روک دیا۔
عدالتِ عالیہ کے جسٹس خادم حسین اور جسٹس اعظم خان نے حکم جاری کر دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے کمیشن کی تشکیل کا جسٹس سردار اعجاز اسحاق کا فیصلہ معطل کر دیا۔
راؤ عبدالرحیم ایڈووکیٹ نے کمیشن کی تشکیل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کی تھی۔