شوخ اور چنچل یمنیٰ زیدی نے اپنی فلم پر عالمی اعزاز حاصل کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
ٹیلی وژن انڈسٹری سے فلم کی دنیا میں قدم رکھنے والی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی متعدد اعزازات حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔
یمنیٰ زیدی نے اپنی ڈیبیو فلم ’نایاب – نام یاد رکھنا‘ میں اداکاری کے وہ جوہر دکھائے جسے عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔
فلوریڈا میں منعقد کردہ ساؤتھ ایشین انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بھی بہترین فیچر فلم کے اعزاز کے لیے ’نایاب – نام یاد رکھنا‘ کا انتخاب کیا گیا تھا۔
A post common by South asian general film festival florida (@saiff_florida)
جس میں فلم کی مرکزی اداکارہ یمنیٰ زیدی کو بہترین اداکارہ کا اعزاز سے نوازا گیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس بھی کانز فلم فیسٹیول میں بھی یمنیٰ زیدی کی فلم ’’ نایاب ۔۔ نام یاد رکھنا‘‘ نے 2 اعزاز اپنے نام کیے تھے۔
یمنیٰ زیدی کی یہ فلم گزشتہ برس 26 جنوری کو ریلیز ہوئی تھی جس میں اداکارہ نے ایک کرکٹر کا کردار ادا کیا ہے جس کے لیے کرکٹ سب کچھ ہوتا ہے۔
ایک لڑکی ہونے کی وجہ سے اپنے اس شوق میں کیا کچھ جھیلنا پڑتا ہے۔ فلم کی کہانی اسی گرد گھومتی ہے۔
یہ فلم رومینہ عمیر اور عمیر عرفانی کی پیشکش ہے جب کہ اسکرین پلے علی عباس نقوی اور باسط نقوی نے تحریر کیا ہے۔
فلم میں جاوید شیخ اور عدنان صدیقی نے بھی اپنی جاندار اداکاری سے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
کلاؤڈ برسٹ سے جھیل سیف الملوک روڈ بند، 500 سے زائد سیاحوں کو ریسکیو کرلیا گیا
NARAN:خیبرپختونخوا کے علاقے ناران میں کلاؤڈ برسٹ کے نتیجے میں جھیل سیف الملوک روڈ بند ہوگیا تاہم فوری اقدامات کرتے ہوئے 500 سے زائد سیاحوں کو ریسکیو کرلیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ناران میں کلاؤڈ برسٹ سے جھیل سیف الملوک روڈ بند ہونے پر وہاں موجود سیاح پھنس گئے تاہم خیبرپختونخوا کی انتظامیہ فوری کارروائی کی اور 500 سے زائد سیاحوں کو باحفاظت ریسکیو کرلیا۔
کاغان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی، ٹورازم پولیس اور ریسکیو کی جانب سے کی گئی کارروائی کے نتیجے میں سیاحوں کی 117 سے زائد جیپوں کے لیے راستہ بحال کردیا گیا۔
خیبرپختونخوا کے سیکریٹری سیاحت ڈاکٹر عبدالصمد نے بتایا کہ محکمہ سیاحت صوبے میں سیاحوں کی حفاظت یقینی بنا رہی ہے اور سیاح کسی بھی ایمرجنسی پر سیاحتی ہیلپ لائن 1422 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کاغان ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی بھاری مشینری نے راستے سے ملبہ ہٹا کر روڈ صاف کر دیا ہے۔