چینی صدر کا سی پی سی کے اعلیٰ ارکان کو چینی طرز کی جدیدکاری کے عمل میں زیادہ حصہ ڈالنے پر زور
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
چینی صدر کا سی پی سی کے اعلیٰ ارکان کو چینی طرز کی جدیدکاری کے عمل میں زیادہ حصہ ڈالنے پر زور WhatsAppFacebookTwitter 0 26 February, 2025  سب نیوز 
 بیجنگ :سی پی سی  کے متعلقہ قواعد و ضوابط کے مطابق،سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے ممبران اور سیکریٹریٹ کے سیکریٹری، نیشنل پیپلز کانگریس کی اسٹینڈنگ کمیٹی، اسٹیٹ کونسل اور چائنیز پیپلز پولیٹیکل کنسلٹیٹو کانفرنس کی نیشنل کمیٹی میں سی پی سی کے رہنما ارکان ، سپریم پیپلز کورٹ اور سپریم پیپلز پروکیوریٹر میں سی پی سی تنظیم کے رہنما   ہر سال سی پی سی سینٹرل کمیٹی اور جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ کو تحریری طور پر اپنے کام کی بریفنگ دیتے ہیں۔ 
حال ہی میں متعلقہ ممبران نے پارٹی کی مرکزی کمیٹی اور جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ کو 2024 میں اپنے کام کے بارے میں ایک تحریری رپورٹ پیش کی ہے۔شی جن پھنگ نے ان ممبران کی رپورٹس کا بغور جائزہ لیا اور اہم تقاضے پیش کیے کہ وہ نئے دور میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کی سوچ کا مکمل مطالعہ اور نفاذ، 14 ویں پانچ سالہ منصوبے کے اہداف کے حصول اور 15 ویں پانچ سالہ منصوبے کے اچھے آغاز کے لیے ٹھوس بنیاد رکھیں۔انہوں نے تقاضہ کیا کہ پارٹی ممبران نئے ترقیاتی تصور کو مکمل ، درست اور جامع طور پر نافذ کرنے،
ایک نئے ترقیاتی نمونے کی تعمیر کو تیز کرنے،اور اعلیٰ معیار کی ترقی کو ٹھوس انداز میں فروغ دینے کےلیے کام کریں، اصلاحات کو مزید گہرا کرنے، کھلے پن کو وسعت دینے، معاشی بحالی کو فروغ دینے، لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے اور سماجی استحکام کو یقینی بنانے کی کوشش کریں۔انہوں نے مذکورہ پارٹی ممبران پر زور دیا کہ وہ چینی طرز کی جدیدیت کو وسیع پیمانے پر فروغ دینے کے نئے اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے نئے کارناموں کا مظاہرہ کریں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سی پی سی
پڑھیں:
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس جمعرات 6 نومبر کو ہوگا۔ اجلاس بلاول ہاؤس کراچی میں ہوگا جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال اور 27 ویں آئینی ترمیم پر غور کیا جائے گا۔ دوسری جانب، وفاقی حکومت نے 27ویں آئینی ترامیم کا مجوزہ مسودہ پیپلز پارٹی کے حوالے کردیا۔ وفاقی حکومت مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم میں آرٹیکل 160 اور شق 3A میں ترمیم کرنا چاہتی ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سےتعلیم اور آبادی سبجیکٹ فیڈرل کرنے کے 18ویں ترمیم شیڈول دو اور تین میں ترمیم کی تجویز ہے۔ اس کے علاوہ آئین کے آرٹیکل 213 چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی میں ترمیم کی تجویز ہے۔ وفاقی حکومت آرٹیکل 191A ختم کرکے نیا آرٹیکل شامل کرنا چاہتی ہے۔ وفاقی حکومت نئے آرٹیکل کے آئینی عدالتوں کے قیام چاہتی ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سےآئین کے آرٹیکل 160 میں ترمیم کی تجویز ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت آئین کے آرٹیکل 160 کی شق 3A کو ختم کرنا چاہتی ہے۔ وفاقی حکومت آئین کے آرٹیکل 243 میں ترمیم چاہتی ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 200 میں ترمیم کی تجویز ہے۔ یہ آرٹیکل ججز کی ٹرانسفر کے متعلق ہے۔