دبئی :انڈیکس ایکسچینج کی ہنڈی کے خلاف مہم میں انعامات کی بارش ،2پاکستانی کار اور گولڈ جیتنے میں کامیاب WhatsAppFacebookTwitter 0 26 February, 2025 سب نیوز


دبئی :رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں میں انڈیکس ایکسچینج نے قانونی ذرائع سے رقوم کی منتقلی کے فروغ کے لیے اپنی شاندار آگاہی مہم شانِ رمضان ’’سیزن فور کا آغاز کر دیا ہے۔ اس با رہنڈی پر وا ر‘‘ مہم کی زبردست کامیابی کے بعد، انڈیکس ایکسچینج ایک منفرد سلوگن “اب کی بار، بلڈوزر کا وار” کے ساتھ میدان میں اترا ہے۔
اس آگاہی مہم کے تحت قانونی ذرائع سے وطن رقوم بھیجنے والے صارفین کے لیے خصوصی خوشخبری ہے۔ انڈیکس ایکسچینج کی کسی بھی برانچ سے ترسیلات زر بھیجنے والے صارفین ہر 10 دن بعد قرعہ اندازی کے ذریعے شاندار انعامات جیتنے کا موقع حاصل کر سکتے ہیں۔ انعامات میں اپنے وطن میں گھر، ایک چوتھائی کلو سونا، 50 ہزار درہم نقد، اور چار ایس یو وی (SUV) کاریں شامل ہیں۔ یہ مہم 29 مارچ تک جاری رہے گی۔
اب تک ہونے والی دو قرعہ اندازیوں میں دو پاکستانی شہری انعامات جیتنے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔ العین میں منعقدہ قرعہ اندازی میں پاکستان کے محمد ذوالفقار رازق نے ایس یو وی کار جبکہ الجرف، عجمان میں ہونے والی قرعہ اندازی میں پاکستان کے سید نعیم الحسن نے سونا جیت لیا۔ اس کے علاوہ، بنگلہ دیش، فلپائن، بھارت اور نیپال کے شہری بھی قرعہ اندازی کے ذریعے سونا اور نقد انعامات جیت چکے ہیں۔


“شانِ رمضان” کا چوتھا سیزن اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ جاری ہے، جو سخاوت کی ایک نئی جہت کو فروغ دے رہا ہے۔ انڈیکس ایکسچینج اپنے ان صارفین کو شاندار انعامات سے نواز رہا ہے جو اپنی محنت کی کمائی اپنے پیاروں کو بھیجتے ہیں۔ جیسے بلڈوزر راستہ ہموار کرتا ہے، ویسے ہی انڈیکس ایکسچینج بھی ترقی اور خوشحالی کے لیے راہیں کھولتے ہوئے قانونی ترسیلات زر کے ایک نئے دور کا آغاز کر رہا ہے۔
محمد ذوالفقار رزاق، سید نعیم الحسن، عبیر حسین، ذاکر یاسین خان، ایم ڈی افسر الدین، سوراج تمانگ، سکانہ مخلص اور دیسی گراٹے سبونگا جیسے خوش نصیب افراد شاندار کامیابیاں حاصل کر چکے ہیں، جنہوں نے ایس یو وی کار، سونا اور نقد انعامات جیتے ہیں۔ ان کی یہ جیت اس مہم کی زبردست کامیابی کا واضح ثبوت ہے، جو متحدہ عرب امارات میں مقیم تارکین وطن کی زندگیوں میں خوشی اور خوشحالی لا رہی ہے۔
انڈیکس ایکسچینج کے چیف آپریٹنگ آفیسر (COO) سیدعبدالسلام اور چیف بزنس آفیسر میر کے رسول نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، “ہماری شانِ رمضان مہم کو ملنے والا زبردست جوش و خروش غیرمعمولی ہے، اور یہ تو محض ایک آغاز ہے۔ مزید قرعہ اندازیاں ہونے والی ہیں اور ہم اپنے صارفین کے لیے مزید خوشیاں اور انعامات لانے کے لیے پُرعزم ہیں۔ جس طرح ہمارے تارکین وطن مشکلات کا سامنا کرنے کے باوجود ثابت قدم رہتے ہیں، ویسے ہی یہ مہم بھی قوت، عزم اور مسلسل کامیابی کے تعاقب کی علامت ہے۔ ان کی ہمت فولاد سے زیادہ مضبوط اور بلڈوزر سے بھی طاقتور ہے، اور ان کی جدوجہد کی کہانیاں ہمیں مسلسل متاثر کرتی ہیں۔”
رمضان المبارک کے اس بابرکت مہینے میں یہ مہم مزید جوش و خروش کے ساتھ جاری رہے گی، اور “بلڈوزر کا وار!” کی قوت مزید حیران کن انعامات کے ساتھ سامنے آئے گی۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: انڈیکس ایکسچینج

پڑھیں:

ہفتہ وار کاروبار میں ریکارڈ تیزی:حصص کی مالیت میں 8 کھرب سے زائد اضافہ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتے وہ تاریخ رقم ہو گئی جس کا خواب سرمایہ کار طویل عرصے سے دیکھ رہے تھے۔

ملکی معیشت میں بہتری کی خبروں، زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل اضافے، بجٹ کی منظوری اور عالمی سطح پر مثبت معاشی اشاریوں کے اثرات نے پاکستان کی کیپٹل مارکیٹ کو نئی بلندیوں کی جانب دھکیل دیا۔

ہفتہ وار کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس نے ایک نہیں بلکہ 7بڑی سطحیں عبور کیں، اور 131000 پوائنٹس سے بھی آگے نکل گیا، جو اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ میں پہلی بار ہوا۔

اس تاریخی تیزی کی بنیاد ان چند مضبوط معاشی عوامل نے فراہم کی جن میں سب سے اہم واجب الادا قرضوں کا رول اوور ہونا، آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر کا 14 ارب ڈالر سے بڑھ جانا اور تجارتی میدان میں امریکا کے ساتھ ممکنہ معاہدوں کی بازگشت شامل ہیں۔

اِن عناصر نے سرمایہ کاروں میں غیر معمولی اعتماد پیدا کیا، جس کا براہ راست اثر روزانہ کی بنیاد پر ہونے والے کاروبار پر دکھائی دیا۔ 5 روزہ کاروباری ہفتے کے ہر دن انڈیکس میں اضافے کا رجحان رہا اور کاروبار کا اختتام تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہوا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس ہفتے کے اختتام پر 7570 پوائنٹس کے بڑے اضافے کے ساتھ 131949.07 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس نے بھی 2472.03 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ دکھایا اور 40387.76 پوائنٹس پر آ کر رکا۔

دیگر انڈیکسز کی کارکردگی بھی غیر معمولی رہی۔ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 4389.44 پوائنٹس بڑھ کر 82069.26 پوائنٹس پر بند ہوا، جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس 6504.04 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 191376.82 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

مارکیٹ کی مجموعی مالیت میں بھی زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا، حصص کی قیمتوں میں اضافے کے سبب صرف ایک ہفتے میں 8 کھرب 47 ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوا، جس کے بعد مجموعی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 159 کھرب 10 ارب 75 کروڑ روپے سے تجاوز کر گئی۔

سرمایہ کاروں کے لیے یہ ہفتہ منافع بخش ہی نہیں بلکہ تاریخ کا یادگار باب بن کر سامنے آیا، جہاں نہ صرف منافع میں اضافہ ہوا بلکہ مارکیٹ پر اعتماد بھی کئی گنا بڑھ گیا۔

اس غیر معمولی تیزی کی ایک اور بڑی وجہ سرکلر ڈیٹ میں کمی کے لیے حکومتی اقدامات کو بھی قرار دیا جا رہا ہے، جو توانائی کے شعبے میں بہتری کے اشارے فراہم کر رہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ رجحان برقرار رہا تو پاکستان اسٹاک ایکسچینج نہ صرف خطے کی دیگر مارکیٹوں کے مقابلے میں نمایاں برتری حاصل کر سکتی ہے بلکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی بھی بڑھے گی۔ موجودہ صورت حال میں مارکیٹ کی سمت مثبت ہے اور اگر معاشی پالیسیوں میں تسلسل جاری رہا تو آئندہ چند ہفتوں میں انڈیکس کی 135000 یا اس سے بھی بلند سطحیں ممکن ہو سکتی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • معاشی جنگ جیتنے کا چیلنج
  • دبئی میں بغیر ڈرائیور کے چلنے والی کار سے متعلق اہم پیش رفت
  • ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں پاکستان کے حزیفہ ارشد نے گولڈ میڈل جیت لیا
  • ہفتہ وار کاروبار میں ریکارڈ تیزی:حصص کی مالیت میں 8 کھرب سے زائد اضافہ
  • تونسہ شریف میں سی ٹی ڈی کا کامیاب آپریشن: فتنۃ الہندوستان کے 5 دہشتگرد ہلاک
  • اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان غالب، انڈیکس نئی بلند ترین سطح کو چھو گیا
  • اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان آج بھی غالب،  انڈیکس نئی بلند ترین سطح کو چھو گیا
  • اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا سلسلہ جاری، انڈیکس ایک لاکھ 31 ہزار سے تجاوز کرگیا
  • سپیکر قومی اسمبلی کا پاک افغان بارڈر پر بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • اسپیکر قومی اسمبلی کا پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین