مخالفین زبان درازی کے ریکارڈ بنا رہے ہیں: عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری--فائل فوٹو
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ 76 سالہ تاریخ میں کسی حکومت نے اتنے منصوبے شروع نہیں کیے جتنے مریم نواز نے 1 سال میں مکمل کر دیے۔
انہوں نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے 1 سال میں کامیابیوں کے ریکارڈ قائم کیے ہیں، دوسری طرف مخالفین زبان درازی کے ریکارڈ بنا رہے ہیں۔
ن لیگی رہنما نے کہا ہے کہ مریم نواز نے سیاست کو خدمت میں تبدیل کر کے نیا ٹرینڈ متعارف کروایا ہے۔
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی فیملی ان کے وکلاء اور پارٹی رہنما معمول کے مطابق ان سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔
عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا ہے کہ نوجوانوں کو الیکٹرک بائیکس، اسکالر شپس، لیب ٹاپس، آسان کاروبار کے لیے قرض چاہئیں، انہیں پیٹرول بم، غلیلیں، کیلوں والے ڈنڈے نہیں چاہئیں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مریم نواز نوجوان نسل کے لیے ایک امید اور ایک آس بن کر آئی ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
2 ہزار ایگریکلچر گریجویٹ انٹرنز کو ماہانہ 60 ہزار روپے وظیفہ ملے گا: مریم نواز
وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز—فائل فوٹووزیرِ اعلیٰ پنجاب انٹرن شپ پروگرام کا دوسرا فیز شروع ہو گیا۔
جاری کیے گئے بیان میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ 2 ہزار ایگریکلچر گریجویٹ انٹرنز کو ماہانہ 60 ہزار روپے وظیفہ ملے گا۔
ان کا کہنا ہے کہ ایگریکلچر انٹرن شپ پروگرام کےلیے ہر ضلع میں کوٹہ مقرر کر دیا۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پانی زندگی کی علامت اور آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔
پنجاب کی وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں کسان کارڈ پروگرام نے کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کر دیے۔
انہوں نے کہا ہے کہ گرین ٹریکٹرز اور ٹیوب ویل سولرائزیشن پروگرام کامیابی سے جاری ہے۔
مریم نواز نے یہ بھی کہا ہے کہ کاشت کاروں کو ایک ہی چھت تلے تمام سہولتیں دے رہے ہیں۔