صارم قتل کیس، زیرِ حراست افراد کی مشروط رہائی
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
فائل فوٹو
صارم قتل کیس میں زیرِ حراست تمام افراد کو شہر نہ چھوڑنے کی شرط پر رہا کر دیا گیا۔
ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ کے مطابق تفتیش، شواہد، حالات اور واقعات پوسٹ مارٹم رپورٹ سے مطابقت نہیں رکھتے۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق صارم کو مبینہ اغواء کے 5 روز بعد قتل کیا گیا۔
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ کیس کی تفتیش کے دوران 200 سے زائد گھروں کو چیک کیا گیا،
ڈی آئی جی ویسٹ کا کہنا ہے کہ کیس کو منطقی انجام پر پہنچانے کے لیے فرانزک ماہرین کی مدد لی جائے گی۔
ان کا کہنا ہے کہ آئی جی سندھ نے محکمۂ داخلہ کو فرانزک ماہرین کا بورڈ بنانے کے لیے خط لکھا ہے۔
عرفان بلوچ نے یہ بھی کہا ہے کہ فرانزک ماہرین کا بورڈ شواہد کا دوبارہ جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرے گا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پاکستان رینجرز نے سرحدی خلاف ورزی پر بھارتی اہلکار کو حراست میں لے لیا
پاکستان رینجرز نے سرحدی خلاف ورزی کرنے پر بھارتی فورس کے اہلکار کو گرفتار کرلیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی سیکیورٹی اہلکار کو بدھ کے روز پنجاب کے سرحدی علاقے فیروز پور سے گرفتار کیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کی 182ویں بٹالین سے تعلق رکھنے والا کانسٹیبل پی کے سنگھ وردی میں ملبوس اور سروس رائفل کے ساتھ سرحدی علاقے میں موجود تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان نے اہلکار کو حراست میں لینے سے متعلق بھارتی حکام کو بھی آگاہ کردیا ہے۔
بی ایس ایس اہلکار کو حراست میں لینے کے بعد دونوں ممالک کی فورسز میں فیلگ میٹنگ جاری ہے۔