پاکستان اور ازبکستان میں مختلف شعبوں میں تعاون کی یادداشتوں، معاہدوں پر دستخط
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
تاشقند ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان اور ازبکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں دونوں ممالک کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں کی تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف اور ازبک صدر شوکت مرزایوف نے شرکت کی۔تقریب میں تاشقند اور لاہور کے درمیان ایم او یو کا تبادلہ ہوا،پاکستان اور ازبکستان کے درمیان معلومات کے تبادلے اور سائنس و ٹیکنالوجی میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے، پاکستان اور ازبکستان کے درمیان نوجوانوں کے امور سے متعلق ایم او یو کا بھی تبادلہ ہوا۔
وزیراعظم شہبازشریف اورازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف نے تقریب کے مشترکہ اعلامیے پر دستخط کئے، اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے ازبک صدر شوکت مرزایوف کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی جو انہوں نے قبول کرلی۔
اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دورہ ازبکستان کے دوران بہترین میزبانی پر مشکور ہوں، دونوں ممالک کے درمیان مضبوط روابط قائم ہیں، پاکستان اور ازبکستان کے تعلقات کی طویل تاریخ ہے، دونوں ملکوں کے تعلقات درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔
ازبک صدر شوکت مرزا یوف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہبازشریف کو خوش آمدید کہتے ہیں،دونوں ملکوں کے درمیان مفید گفتگو ہوئی، روشن مستقبل کیلئے دونوں ملکوں کی گفتگواورمعاہدے بہت اہم ہیں، درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل اورمواقع سے فائدہ اٹھایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خوشحال مستقبل کیلئے نیک تمناو¿ں کا اظہارکرتا ہوں، دونوں ملکوں کے تعلقات میں وقت گزرنے کے ساتھ بہتری آرہی ہے، پاکستان کی ممتازکاروباری کمپنیاں دورہ تاشقندپر ہیں، سرمایہ کاری وتجارت کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو ہورہی ہے۔ازبک صدر کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تزویراتی تعلقات کے نئے باب کا آغاز ہورہا ہے، بات چیت کے بعددونوں ملکوں نے مفاہمتی یادداشتوں اورمعاہدوں پر دستخط کئے، دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی حجم 2ارب ڈالر تک بڑھایا جائے گا، علاقائی وعالمی فورمز پر ایک دوسرے سے تعاون جاری رکھیں گے۔
چمگادڑ کھانے کے بعد کانگو میں پراسرا بیماری پھیل گئی، 53 افراد ہلاک
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: پاکستان اور ازبکستان کے مفاہمتی یادداشتوں دونوں ملکوں کے کے درمیان صدر شوکت
پڑھیں:
امریکا نے پاک بھارت صورتحال پر گہری نظر رکھنے کا اعلان کر دیا
امریکا نے کہا ہے کہ وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری صورتحال کو بہت قریب سے مانیٹر کر رہا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی پر نظر رکھے ہوئے ہے اس بات کا اظہار امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے پریس بریفنگ کے دوران کیا ترجمان نے کہا کہ جموں و کشمیر کے حوالے سے امریکا اس وقت کوئی واضح پوزیشن اختیار نہیں کر رہا کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان حالات بہت تیزی سے تبدیل ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اس حساس وقت میں امریکا انتہائی احتیاط سے کام لے رہا ہے اور کسی بھی فریق کی حمایت یا مخالفت کا اعلان نہیں کیا جا سکتا ٹیمی بروس نے بھارت میں حالیہ دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ امریکا اس مشکل وقت میں بھارت کے ساتھ کھڑا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس حملے میں ملوث تمام عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے تاکہ خطے میں امن و امان قائم رہ سکے اور دہشت گردوں کو واضح پیغام دیا جا سکے کہ ان کے اقدامات برداشت نہیں کیے جائیں گے امریکی ترجمان کا کہنا تھا کہ اس وقت یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ آیا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم کرانے کے لیے کسی قسم کا کردار ادا کریں گے یا نہیں اس حوالے سے کوئی حتمی بات نہیں کی جا سکتی تاہم امریکا دونوں ممالک پر زور دیتا ہے کہ وہ امن و استحکام کے لیے سفارتی ذرائع کو اپنائیں اور تحمل کا مظاہرہ کریں امریکا کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاک بھارت تعلقات انتہائی کشیدہ ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان سفارتی اور تجارتی روابط معطل ہو چکے ہیں بین الاقوامی برادری اس وقت خطے میں امن قائم رکھنے کے لیے پاکستان اور بھارت دونوں سے ذمہ دارانہ طرز عمل کی توقع کر رہی ہے