کراچی: ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونیوالی خاتون دم توڑ گئی
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
کراچی کے علاقے سائٹ ایریا حبیب بینک کے قریب ٹریفک حادثے میں شدید زخمی حالت ہونے والی خاتون دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جناح اسپتال میں دم توڑ گئی۔
چھیپا حکام کے مطابق متوفیہ راہگیر تھی جو سڑک عبور کرتے ہوئے نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے شدید زخمی ہوگئی تھی، خاتون کو ابتدائی طور پر عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا بعدازاں جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔
ایس ایچ او سائٹ اے ایاز خان نے بتایا کہ متوفیہ کی شناخت اسما شاہین کے نام سے کی گئی جو کہ لیاقت آباد کی رہائشی ہے۔
متوفیہ کے ہمراہ ایک لڑکی بھی تھی جو ایمبولینس میں ساتھ گئی تھی وہ منظر عام سے غائب ہے اور اسپتال میں اس نے جو موبائل فون نمبر لکھوایا تھا وہ بند جا رہا ہے۔تاہم، پولیس مزید چھان بین کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
رکن اسمبلی کی گاڑی حادثے کا شکار، گل ابراہیم ساتھیوں سمیت زخمی
اپردیر(نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا کے ضلع اپردیر میں ایم پی اے گل ابراہیم گاڑی گاڑی کھائی میں گرگئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں رکن خیبرپختونخوا اسمبلی گل ابراہیم 5 ساتھیوں سمیت زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال دیر منتقل کر دیا گیا۔ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔