Jang News:
2025-11-03@18:19:15 GMT

وفاقی کابینہ میں توسیع، آج کون کون حلف اٹھائے گا؟

اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT

وفاقی کابینہ میں توسیع، آج کون کون حلف اٹھائے گا؟

  —فائل فوٹو

وفاقی کابینہ میں توسیع کے فیصلے کے تحت نئے وزراء آج ایوانِ صدر اسلام آباد میں حلف اٹھائیں گے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ میں شامل ہونے والے نئے وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت کی تقریبِ حلف برداری آج شام ایوانِ صدر میں ہو گی، صدر آصف علی زرداری نئے وزرا سے حلف لیں گے۔

ذرائع  کا کہنا ہے کہ آج حلف اٹھانے والوں میں مسلم لیگ ن کے رکنِ قومی اسمبلی حنیف عباسی، طارق فضل چوہدری اور طلال چوہدری شامل ہوں گے۔

نئے وفاقی وزراء کی حلف برداری آج ہوگی

اسلام آ باد وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ.

..

ان کے علاوہ وفاقی کابینہ میں ایم کیو ایم پاکستان کے رکنِ قومی اسمبلی مصطفیٰ کمال بھی شامل ہوں گے جبکہ بیرسٹر عقیل اور  خالد مگسی کو بھی کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیرِ مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاظمہ کو بھی وفاقی وزیر بنائے جانے کا امکان ہے۔

حنیف عباسی کو ریلوے، طارق فضل کو صحت، طلال چوہدری کو وزیرِ مملکت برائے داخلہ، بیرسٹر عقیل کو وزیرِ مملکت برائے قانون اور مصطفیٰ کمال کو وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی بنائے جانےکا امکان ہے۔

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

27ویں آئینی ترمیم کے باضابطہ ڈرافٹ پر اب تک کوئی کام شروع نہیں ہوا: وزیر مملکت برائے قانون

—فائل فوٹو

وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کے باضابطہ ڈرافٹ پر اب تک کوئی کام شروع نہیں ہوا لیکن وقتاً فوقتاً اس پر بات چیت ضرور ہوتی رہتی ہے۔

جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل نے کہا کہ آرٹیکل 243 میں ترمیم کا مقصد معرکہ حق اور آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی کے بعد آرمی چیف کو دیے گئے فیلڈ مارشل کے عہدے کو آئین میں شامل کرنا اور اسے تحفظ دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی سمیت دیگر اہم مسائل سے متعلق آگہی کے لیے مرکزی تعلیمی نصاب ہونا ضروری ہے۔

وزیرِاعظم نے پیپلز پارٹی سے 27ویں ترمیم کی حمایت کی درخواست کی ہے: بلاول بھٹو زرداری

بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ کے وفد نے وزیرِاعظم شہباز شریف کی سربراہی میں صدر آصف علی زرداری اور اِن سے ملاقات کی ہے۔

بیرسٹر عقیل کا کہنا ہے کہ آئینی عدالتوں کا قیام 26ویں ترمیم کا بھی حصہ تھا اب بھی اس پر بات ہوئی ہے، آبادی پر کنٹرول کے لیے بھی مرکزی سوچ کا ہونا بہت اہم ہے۔

واضح رہے کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیرِاعظم شہباز شریف نے پیپلز پارٹی سے 27ویں ترمیم کی حمایت کی درخواست کی ہے، ترمیم میں آئینی عدالت کا قیام، ایگزیکٹو مجسٹریٹس اور ججز کے تبادلے شامل ہیں۔

سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے وفد نے وزیرِاعظم شہباز شریف کی سربراہی میں صدر آصف علی زرداری اور اِن سے ملاقات کی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ این ایف سی میں صوبائی حصے کا تحفظ ختم کرنا بھی ترمیم میں شامل ہے۔ تجاویز میں آرٹیکل 243 میں ترمیم، تعلیم اور آبادی کی منصوبہ بندی وفاق میں واپسی بھی ترمیم میں شامل ہیں۔ 

متعلقہ مضامین

  • صدر مملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ اجلاس کل شام 5 بجے طلب کر لیا
  • ستائیسویں آئینی ترمیم ،فیلڈ مارشل کاعہدہ آئینی بنانے کیلئے آرٹیکل243میں ترمیم کی جائیگی،حکومتی ذرائع
  • فیلڈ مارشل کاعہدہ آئینی بنانے کیلئے آرٹیکل243 میں ترمیم کی جائے گی، وفاقی حکومت نے 27 ویں آئینی ترمیم کی تیاری پکڑلی
  • 27ویں آئینی ترمیم کے باضابطہ ڈرافٹ پر اب تک کوئی کام شروع نہیں ہوا: وزیر مملکت برائے قانون
  • خیبرپختونخوا کابینہ میں شامل وزراکو قلمدان مل گئے
  • کے پی کابینہ ، 10 وزرا، مشیروں،معاونین خصوصی کو قلمدان تفویض
  • خیبرپختونخوا کابینہ ممبران کے محکموں کا باضابطہ اعلامیہ جاری،شفیع اللہ جان معاون خصوصی برائے اطلاعات مقرر
  • سہیل آفریدی کابینہ میں شامل 10 وزراء، مشیروں، معاونین خصوصی کو قلمدان تفویض
  • سہیل آفریدی کابینہ میں شامل 10 وزرا، مشیروں،معاونین خصوصی کو قلمدان تفویض
  • خیبر پختونخوا کی 13 رکنی کابینہ تشکیل، عمران خان کی ہدایات نظر انداز