اپوزیشن جماعتوں کے جاری کردہ اعلامیے پر جے یو آئی نے سائن نہیں کیے، سینیٹر کامران مرتضی
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
سینیٹر کامران مرتضی نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے قومی کانفرنس کے جاری کردہ اعلامیے پر جے یو آئی نے سائن نہیں کیے۔
رپورٹ کے مطابق گرینڈ اپوزیشن کی اسلام آباد میں منعقدہ قومی کانفرنس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضی نے کہا کہ ہم اپوزیشن اتحاد کا حصہ نہیں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے مندوب کے طور پر اجلاس میں شرکت کی ہے، ہمیں ذاتی حیثیت میں بلایا گیا تھا۔
بدازاں ازاں جے یو آئی ایف کے ترجمان اسلم غوری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جے یو آئی نے بطور جماعت اپوزیشن جماعتوں کے اعلامیے پر دستخط نہیں کئے، ہم کسی کے بنائے ہوئے اتحاد میں شامل نہیں ہیں، ہمیں بلایا گیا تھا، ہم نے اپنا نقطی نظر سامنے رکھا۔
سینیٹر کامران مرتضی نے میڈیا کے ساتھ بات میں بھی یہ کہا ہے، جے یو آئی نے اپنا نقطہ نظر اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں بیان کیا۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سینیٹر کامران مرتضی اپوزیشن جماعتوں جے یو آئی نے
پڑھیں:
پہلگام حملے کا الزام بے بنیاد، بھارت جھوٹ پھیلا رہا ہے: مرتضیٰ وہاب
کراچی (نیوز ڈیسک) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پہلگام حملے کا الزام بے بنیاد ہے، بھارت جھوٹ پھیلا رہا ہے۔
میئرکراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پاکستان کو بدنام کرنے کی بھارتی سازش ناکام ہوگی، بھارت جھوٹے الزامات سے عالمی برادری کو گمراہ کر رہا ہے، پاکستان امن کا داعی ہے اور بھارت اشتعال انگیز، بھارت کشمیر میں مظالم چھپانے کے لئے پاکستان پر الزام لگا رہا ہے۔
مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف قربانیاں دے رہا ہے، عالمی برادری بھارتی الزامات کا نوٹس لے، پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے، بھارت کشمیر میں دہشت گرد بننے کے بعد اب آبی دہشت گرد بننا چاہتا ہے۔
میئر کراچی نے کہا کہ بھارت کی جانب سے کسی بھی قسم کی جارجیت ہوئی تو افواج پاکستان اس کا بھرپور جواب دیگی۔
Post Views: 1