ترکیہ، کرد عسکریت پسند رہنما عبد اللہ اوجلان نے ہتھیار ڈال دیے
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
ترکیہ میں کرد عسکریت پسند تنظیم کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کے رہنما عبداللہ اوجلان نے ہتھیار ڈال دیے ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق جمعرات کے روز کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کے رہنما عبداللہ اوجلان سے کرد حامی ترک جماعت پیپلز ایکویلیٹی اینڈ ڈیموکریسی پارٹی(ڈی ای ایم پارٹی) کے ایک وفد نے جیل میں ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں:’پاک-ترکیہ مشترکہ مشق اتاترک 13‘ کی اختتامی تقریب
وفد سے گفتگو میں عبداللہ اوجلان نے کہا ’میں ہتھیار ڈالنے کی اپیل کررہا ہوں اور اس تاریخی ذمہ داری کو قبول کرتا ہوں۔‘
انہوں نے اپنی جماعت سے اپیل کی کہ وہ ایک اجلاس منعقد کرے اور باضابطہ طور پر تنظیم کو تحلیل کرنے کا فیصلہ کرے۔
عرب میڈیا کے مطابق ترکیہ کی ڈی ای ایم پارٹی کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس میں عبداللہ اوجلان سے منسوب خط پڑھ کر سنایا، عبداللہ اوجلان نے خط میں لکھا کہ امن ہتھیار اٹھانے اور جنگ سے زیادہ طاقتور ہے، ہم امن و سلامتی کا پیغام دینا چاہتے ہیں۔
عبد اللہ اوجلان نے مزید کہا کہ کردوں کے وجود کو تسلیم نہیں کیا جارہا تھا تو کردستان ورکرزپارٹی وجود میں آئی، چیلنجز کا سامنا کرنے کے ليے کردستان ورکرز پارٹی کا قیام ناگزیر تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ترک انٹیلیجنس چیف کا 13 سال بعد شام کا دورہ، تاریخی مسجد میں نوافل ادا کیے
اپنے خط میں عبدالہ اوجلان نے کہا کہ تمام مسلح گروہوں کو ہتھیار ڈالنا پڑیں گے۔
عرب تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ عبداللہ اوجلان کی یہ اپیل ترکی میں 40 سالہ تنازعے کے خاتمے کا باعث بن سکتی ہے اور خطے میں سیاسی و سلامتی کے لحاظ سے دور رس نتائج مرتب کر سکتی ہے۔
خیال رہے کہ عبد اللہ اوجلان 1999 سے ترکی کی امرالی جیل میں قید ہیں۔
واضح رہے کہ ترکی اور اس کے مغربی اتحادی پی کے کے کو ایک دہشتگرد تنظیم قرار دیتے ہیں۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق پی کے کے کی جانب سے 1984میں شروع ہونے والی لڑائی میں اب تک 40 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: عبداللہ اوجلان اوجلان نے پی کے کے
پڑھیں:
میڈی کیم ٹرافی: زون 6وائٹس اور3وائٹس کی فائنل میں رسائی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی ( اسپورٹس ڈیسک) ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیر اہتمام میڈی کیم گروپ آف کمپنیز کے تعاون سے منعقد کردہ آرسی اے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تیسرے مرحلے میڈی کیم ٹرافی انڈر-19 انٹر زونل کرکٹ ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز زون چھ وائٹس اور زون تین وائٹس نے اپنی اپنی حریف ٹیموں کو شکست دے کر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ کے سی سی اے اسٹیڈیم پر کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں زون چھ وائٹس نے زون چھ بلوز کو 29 رنز سے شکست دے دی۔ زون چھ وائٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے۔ عبداللہ جاوید نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 4 چوکوں کی مدد سے 69،محمد اذان نے 45، جبکہ سومان کبیر اور اسد عمر نے 18،18 رنز بنائے۔ عبدل وہاب اور رحمت اللہ نے 2-2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں زون چھ بلوز 143 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ عبد الحئی نے 36، رحمت اللہ نے 25 اور عاطف علی نے 19 رنز بنائے۔ آف اسپنر عبداللہ جاوید نے 26 رنز دیکر 4، سعد سخاوت اور اسد عمر نے 2-2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ کھیل کے اختتام پر سابق فرسٹ کلاس کرکٹر فراز پٹیل نے زون 6 وائٹس کے عبداللہ جاوید کو میڈی کیم مین آف دی میچ ایوارڈ دیا۔انو بھائی پارک گراؤنڈ پر کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں زون تین وائٹس نے زون سات وائٹس کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا۔ زون سات وائٹس پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 167 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ شایان احمد نے 46، زوہیب خان نے 28، علی شیر نے 20 اور طلحہٰ عرفان نے 18 رنز بنائے۔