صدر ٹرمپ کے احکامات کو عدالت نے منسوخ کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
واشنگٹن:
امریکا کی عدالت نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پرسنل مینجمنٹ دفتر کے احکامات کو منسوخ کر دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق وفاقی ملازمین کی برطرفی کے حوالے سے صدر ٹرمپ کے پرسنل مینجمنٹ دفتر کے جاری کردہ احکامات کو کیلیفورنیا کی عدالت نے عارضی طور پر روکنے کا حکم دیا ہے۔
عدالت نے امریکا کے مختلف سرکاری اداروں بشمول وزارت دفاع کے ملازمین کی برطرفی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے حکم دیا ہے کہ فوری طور پر برطرفی کے احکامات کو منسوخ کیا جائے۔
عدالت کے جج نے متعلقہ دفاتر کو احکامات جاری کیے ہیں کہ 20 سے زائد سرکاری ادارے ابتدائی چند ماہ کی ملازمت کرنے والے سرکاری ملازمین کی برطرفی کو فوری طور پر روک دے۔
عدالت کے مطابق ملازمین کی برطرفی کا اختیار صرف متعلقہ ادارے کو ہے، اس لیے پرسنل مینجمنٹ کے دفتر کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ دوسرے ادارے کے ملازمین کو نوکری یا برطرف کرے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس وقت امریکہ میں 2 لاکھ سے زائد ایسے سرکاری ملازمین ہیں جن کی مدت ملازمت کو ابھی 6 ماہ بھی نہیں ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر کے تحت مختلف محکموں سے پہلے ہی ہزاروں ملازمین کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ہے۔
امریکا میں سرکاری ملازمین کی لیبر یونین نے بھی ملازمین کی برطرفی کو بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے سان فرانسسکو کی عدالت سے درخواست کی تھی کہ برطرفی کے احکامات کو منسوخ کیا جائے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ملازمین کی برطرفی کے احکامات کو عدالت نے ٹرمپ کے
پڑھیں:
سندھ طاس معاہدے کو منسوخ کرنا قابل مذمت ہے، سعید غنی
قریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ بلدیات سندھ نے کہا کہ پہلگام واقعے کے چند لمحوں بعد بھارت نے غیرذمے دارانہ طریقے سے پاکستان پر الزام عائد کردیا، بھارت کے پاس ثبوت ہے تو پاکستان کو پیش کریں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِ بلدیات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کو منسوخ کرنا قابل مذمت ہے۔ کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارتی حکومت کے اقدامات کی مذمت کرتا ہوں۔ سعید غنی کا کہنا ہے کہ پہلگام واقعے کے چند لمحوں بعد بھارت نے غیرذمے دارانہ طریقے سے پاکستان پر الزام عائد کردیا، بھارت کے پاس ثبوت ہے تو پاکستان کو پیش کریں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیرِاعظم نے دیر سے سہی لیکن نہروں کے مسئلے کا نوٹس لیا، اُمید ہے سندھ کے تحفظات کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ منصوبہ ترک کیا جائے گا۔ پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ ہمیں اپنے ملک میں حالات کو نارمل رکھنے کی کوشش کرنی چاہیئے۔