رینجرز کو سندھ میں بھی پولیسنگ کے اختیارات دیے جائیں، آفاق احمد
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
میرے اقدام کو لسانی رنگ دینے والوں کی سازش عوام نے بے نقاب کر دی
سندھ حکومت نے چوکیاںٹھیکے پر دے رکھی ہیں، ہم پیچھا نہیں چھوڑیں گے، گفتگو
چیئر مین آفاق احمد اپنی رہائی کے تیسرے دن بھی قاتل ڈمپراور ٹینکرڈرائیور کے ہاتھوں کچلے جانے والے افراد کے لواحقین سے ملنے اور دعائے مغفرت کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے،کورنگی انڈسٹریل ایریا میں ڈمپر سے جاں بحق ہونے والے سید مزمل، ولد منورحسین ، فیوچر موڑ پر قاتل ڈمپر کا شکار بننے والے محمد عاقل ولد محمد شفیق جبکہ ملینم شاپنگ مال پر جاں بحق ہونے والے جوڑے رہائشی جعفرطیار، سید کامران خورشیدی اور انکی زوجہ سید ہ مریم زہرہ کے گھر جاکے انکے اہل خانہ سے تعزیت اورقاتل ڈمپر ڈرائیور کوانکے جرم کی سزا دلانے کی یقین دہانی اور اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔آفاق احمد نے کہا کہ میرا اقدام کسی قومیت کے خلاف نہیں بلکہ شہر میں بسنے والے 3کروڑ عوام کیلئے تھا ،آج بھی میں بلا رنگ و نسل جاں بحق ہونے افراد کے گھر وں پر گیا اور اللہ کا شکر ہے کہ میرے اقدام کولسانی رنگ دینے والوں کی سازش کو عوام نے ناکام بنادیا جبکہ میری نیت صاف تھی اسلئے اللہ کی مدد بھی شامل ہوگئی۔آفاق احمد جعفر طیار سے 12 روز قبل رشتہ ازداواج میںمنسلک ہونے جوڑے طحہ عباس اور زوجہ دعا عباس کی گیس لیکیج سے ہلاکت پرانکے گھر دعائے مغفرت کیلئے بھی گئے ۔آفاق احمد نے کہا کہ موٹر فٹنس کامطلب بریک لگنا ،او رلائٹ کا جلنا نہیں، بلکہ موٹر وہیکل قوانین پر مکمل عمل درآمد کرنا ہے جسکے لئے وکلاء اور ذمہ داران کی مدد سے ہر قانونی راستہ اختیار کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے،ہم کسی طور سندھ حکومت کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے۔آفاق احمد نے کہا کہ کراچی میںپولیسنگ کے جو اختیارات رینجرز کے پاس ہیں وہی اختیارات سند ھ کے دیگر اضلاح کو بھی دئیے جائیں تاکہ اندرونِ سندھ میں آباد دیگر لوگوں کو کچے کے ڈاکوؤں اور جاگیرداروں کے مظالم سے معصوم شہریو ںکو بچایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے چوکیاںٹھیکے پر دے رکھی ہیں جو کہ قانون کی بالادستی قائم کرنے کے بجائے پیسہ بنانے میںلگی ہوئی ہیں۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
لاہور: رائیونڈ میں افغان مہاجرین کو رہائش دینے والے کیخلاف مقدمہ درج
—فائل فوٹولاہور کے علاقے رائیونڈ میں افغان مہاجرین کو رہائش دینے والے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ مالک مکان احمد خان کے خلاف سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ملک میں غیر قانونی رہائش پذیر افغان مہاجرین کا پاک افغانستان سرحد بابِ دوستی سے انخلاء جاری ہے۔
مقدمے کے متن کے مطابق مالک مکان نے افغان مہاجرین کا اندرج تھانہ میں نہیں کروایا تھا، مالک مکان احمد خان نے کرایہ داری ایکٹ کی بھی خلاف ورزی کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ احمد خان زریاب روڈ کوئٹہ کا رہائشی ہے۔