Express News:
2025-05-04@07:22:43 GMT

چیمپئینز ٹرافی؛ پاکستان کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟

اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT

آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے گروپ راؤنڈ سے باہر ہونیوالی میزبان پاکستان کی ٹیم کو ملنے والی ایک لاکھ 40 ہزار ڈالر کی انعامی رقم دی جائے گی۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق چیمپئینز ٹرافی جیتنے والی ٹیم کو 2.24 ملین ڈالر (یعنی پاکستانی روپوں میں 62 کروڑ سے زائد) کی خطیر انعامی رقم دی جائے گی جبکہ رنز اَپ ٹیم کو 1.

12 ملین ڈالر (یعنی 31 کروڑ 11 لاکھ سے زائد روپے) دیے جائیں گے۔

اسی طرح سیمی فائنل فائنلسٹ ٹیموں کو 560,000 ڈالر (یعنی پاکستانی روپوں میں 15 کروڑ 55 لاکھ سے زائد) ملیں گے۔

مزید پڑھیں: رضوان اور دیگر کھلاڑیوں کی نماز؛ امام کے بیان پر بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا

پاکستان سمیت گروپ مرحلے سے باہر ہونیوالی ٹیموں کو 140,000 ڈالر (یعنی پاکستانی روپوں میں تقریباً 4 کروڑ روپ) انعام دیا جائے گا۔ ہر گروپ مرحلے کی جیت فاتح ٹیم کیلئے 34 ہزار ڈالر جبکہ ٹورنامنٹ کی پانچویں اور چھٹے نمبر کی ٹیموں کو 3 لاکھ 50 ہزار ڈالر ملیں گے۔

مزید برآں تمام 8 ٹیموں کو ایونٹ میں شرکت کیلئے 1 لاکھ 25 ہزار ڈالر کی ضمانت بھی ملے گی۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی سے باہر کیوں ہوئے وجہ "کپتانی" یا کچھ اور، امام کا انٹرویو دوبارہ وائرل

واضح رہے کہ آئی سی سی نے سال 2017 کے مقابلے میں مجموعی طور پر ٹیموں کو 53 فیصد اضافی انعامی رقم دی جائے گی۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی کی انعامی رقم کا اعلان ہوگیا، کتنی ملے گی؟

ایونٹ کے میزبان ملک پاکستان کو ٹورنامنٹ کے ابتدائی دو میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ گروپ کا آخری میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: چیمپئینز ٹرافی ہزار ڈالر ٹیموں کو

پڑھیں:

ایزی پیسہ نے رمضان 2025 کے دوران 10 کروڑ 70 لاکھ روپے کے عطیات کی فراہمی ممکن بنائی

ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک نے رمضان المبارک کے دوران معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کے اپنے عزم کو برقرار رکھتے ہوئے 10 کروڑ 70 لاکھ روپے سے زائد کے عطیات کی فراہمی ممکن بنائی، جو کہ 2024 کے مقابلے میں 18 فیصد اضافہ ہے۔

عطیات کو مزید وسعت دینے کے لیے، ایزی پیسہ نے یہ عہد کیا کہ صارفین کی جانب سے ایپ کے ذریعے کیے گئے ہر 20 روپے کے عطیہ پر ایک روپیہ ایزی پیسہ خود عطیہ کرے گا، جس کے تحت مجموعی طور پر 53 لاکھ روپے کا عطیہ کیا گیا۔ اس اقدام نے نہ صرف لوگوں کو عطیہ دینے کی ترغیب دی بلکہ ان افراد کی زندگیوں میں بھی مثبت تبدیلی لائی جو سب سے زیادہ ضرورت مند تھے۔

ایزی پیسہ کے ذریعے دیے گئے عطیات پاکستان کی معروف فلاحی تنظیموں کو دیے گئے، جن میں شوکت خانم میموریل کینسر اسپتال، ایدھی فاؤنڈیشن، الخدمت فاؤنڈیشن، مولانا طارق جمیل فاؤنڈیشن اور انڈس اسپتال شامل ہیں۔

ایزی پیسہ کے پلیٹ فارم پر 50 سے زائد عطیہ دہندگان پارٹنرز کے ساتھ، اس مہم کا مقصد رمضان کے دوران ہمدردی اور سخاوت کے جذبے کو فروغ دینا تھا۔ اس مہم کے دوران 3 لاکھ 60 ہزار سے زائد ٹرانزیکشنز ہوئیں، جو کہ گزشتہ برس کے مقابلے میں 34 فیصد زیادہ ہیں۔

ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک کے ہیڈ آف والیٹ بزنس، فرحان حسن کا اس موقع پر کہنا تھا کہ، "ایزی پیسہ ایپ کے ذریعے سہولت سے عطیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہماری بنیادی ترجیحات میں شامل ہے۔ رمضان کے دوران ہم نے لاکھوں پاکستانیوں کو عطیات دینے کے قابل بنایا جس سے بہت فرق پڑا ہے۔ ایزی پیسہ پاکستان میں ڈیجیٹل مالیاتی خدمات کے انقلاب کی قیادت جاری رکھے ہوئے ہے، جہاں جدید ٹیکنالوجی اور اسٹریٹجک شراکت داریوں کے ذریعے مالی شمولیت اور کمیونٹی کی ترقی کو فروغ دیا جا رہا ہے۔”

ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر، گروتھ اینڈ اینالٹکس، ہانی حیدر کا کہنا ہے کہ، "ہمارے پلیٹ فارم کے ذریعے محفوظ اور آسان طریقے سے عطیات کی فراہمی نے ایزی پیسہ کے لیے ایک مؤثر ترقیاتی راستہ فراہم کیا ہے۔ 2025 میں ہم نے ثابت کیا کہ ایزی پیسہ عوام کی اولین ترجیح بن چکا ہے۔ 10 کروڑ 70 لاکھ روپے سے زائد کے عطیات کی وصولی اس اعتماد کا ثبوت ہے جو ہمارے صارفین ہم پر کرتے ہیں۔ میں اپنے 50 سے زائد شراکت داروں کا شکر گزار ہوں جن کی مسلسل کاوش نے اس مہم کو کامیاب بنایا۔ ایزی پیسہ کی طرف سے عطیہ کردہ 53 لاکھ روپے اس مشن سے ہمارے وابستگی کو مزید مضبوط بنائیں گے۔”

5 کروڑ سے زائد رجسٹرڈ صارفین، 31 فیصد خواتین صارفین، اور 2024 میں 2.8 ارب ٹرانزیکشنز جن کی مالیت 9.7 ٹریلین روپے (پاکستان کی مجموعی قومی پیداوار کا تقریباً 9 فیصد) تھی، کے ساتھ، ایزی پیسہ پاکستان کے مالیاتی نظام میں ایک کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

اشتہار

متعلقہ مضامین

  • شاہ رخ خان دنیا کے چوتھے امیر ترین اداکار بن گئے
  • پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر 15 ارب 25 کروڑ ڈالر سے بڑھ گئے
  • ایزی پیسہ نے رمضان 2025 کے دوران 10 کروڑ 70 لاکھ روپے کے عطیات کی فراہمی ممکن بنائی
  • زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو گیا
  • تجارتی خسارے میں ماہانہ بنیاد پر اپریل میں 55.20 فیصد اضافہ
  • زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مزید اضافہ
  • زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • پاکستان میں عید الاضحی پر کتنی چھٹیاں؟ حکومت نے فیصلہ کر لیا
  • انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں 4 کروڑ 83 لاکھ روپے مالیت کی منشیات پکڑی گئی
  • پاکستان کیساتھ کشیدگی کے دوران امریکا بھارت 13 کروڑ ڈالر کا دفاعی معاہدہ