خلائی تحقیق میں تعاون کا معاہدہ پاک چین دوستی کا نیا باب ہے، وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور چین کے درمیان خلائی تحقیق میں تعاون کے لیے دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے معاہدے کو پاک-چین دوستی کا نیا باب قرار دے دیا۔پاکستان اور چین کے درمیان خلائی تحقیق میں ایک نئے باب کا اضافہ ہوا ہے، جس کے تحت پاکستانی خلا باز چینی خلائی اسٹیشن کے مشن پر روانہ ہوگا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان خلائی تحقیق میں تعاون کا معاہدہ پاک-چین دوستی کا ایک نیا باب ہے، اس معاہدے کے تحت پاکستان کا پہلا خلا باز چین کے خلائی اسٹیشن تیانگونگ کے مشن پر روانہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان گہری دوستی کی عکاسی کرتا ہے، سپارکو کو اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھانا ہوگا تاکہ پاکستان خلائی تحقیق میں نمایاں مقام حاصل کر سکے۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ اس معاہدے سے پاکستان کی خلائی ٹیکنالوجی کے شعبے میں ترقی کی راہ ہموار ہوگی۔تقریب سے سپارکو کے چیئرمین اور وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا اللہ تارڑ نے بھی خطاب کیا۔
ملزم ارمغان نہایت شاطر، چالاک اور عادی جرائم پیشہ ہے، پولیس رپورٹ عدالت میں جمع
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: خلائی تحقیق میں کے درمیان چین کے
پڑھیں:
پاکستان، یو اے ای تعاون میں نمایاں پیشرفت
اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (SIFC) کی مؤثر پالیسیوں کے نتیجے میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعاون میں نمایاں پیشرفت ہوئی ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت میں 20.24 فیصد اضافہ ہوا ہے اور یہ 10.1 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔پاکستان-یو اے ای جوائنٹ وزارتی کمیشن کے حالیہ 12ویں اجلاس میں تجارت، سرمایہ کاری، خوراک، ایوی ایشن، آئی ٹی اور توانائی کے شعبوں پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ماہرین کے مطابق اس تعاون سے پاکستان کی درآمدی لاگت کم ہو سکتی ہے اور روزگار کے مواقع پیدا کیے جا سکتے ہیں۔
اشتہار