UrduPoint:
2025-04-25@09:36:34 GMT

پاکستان میں چاند نظر آنے کا وقت ختم ہو گیا

اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT

پاکستان میں چاند نظر آنے کا وقت ختم ہو گیا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 فروری2025ء) پاکستان میں چاند نظر آنے کا وقت ختم ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں جاری ہے۔ جبکہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی جاری ہیں۔ تاہم پاکستان میں چاند نظر آنے کا امکان ختم ہو گیا۔ ماہرین فلکیات کے مطابق پاکستان میں شام 7 بج کر 24 منٹ تک چاند نظر آنے کا امکان تھا، تاہم اب تک ملک کے کسی علاقے سے چاند کی کوئی شہادت موصول نہ ہوئی۔

لاہور کی زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ختم ہو گیا جس کے بعد بتایا گیا ہے کہ صوبائی دارالحکومت سے چاند کی کوئی شہادت موصول نہ ہوئی، چاند کی رویت کا حتمی اعلان چئیرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پاکستان اور سعودی عرب میں رمضان المبارک کے چاند کی رویت سے متعلق سپارکو ماہرین کی پیشن گوئی سامنے آئی ہے۔

سپارکو ترجمان کے مطابق نئے چاند کی پیدائش 28 فروری 2025 کو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق پانچ بج کر 45 منٹ پر ہو گی اور 28 فروری کو غروب افتاب کے وقت چاند کی عمر 12 گھنٹے ہوگی۔ سپارکو کے مطابق 28 فروری کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 12 گھنٹے اور بلندی 5 ڈگری ہوگی، فاصلے اور کم بلندی کی وجہ سے اس کا نظر آنا مشکل ہے۔ سپارکو کے مطابق 28 فروری کو چاند اور سورج کے درمیان زوایے کا فاصلہ 7 ڈگری ہوگا جس کی وجہ سے چاند کو انسانی آنکھ سے نہیں دیکھا جائے گا۔

اس پیش گوئی کے پیش نظرپاکستان میں رمضان المبارک 2 مارچ 2025 سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ سپارکو کا یہ بھی کہنا ہے کہ سعودی عرب میں 28 فروری کو ہلال نظر آسکتا ہے، سعودی عرب میں رمضان یکم مارچ سے شروع ہوگا، شوال کا چاند 30 مارچ کو متوقع ہے، عید الفطر 31 مارچ کو ہوسکتی ہے۔ سپارکو ترجمان نے یہ بھی واضح کیا کہ رمضان اور عید الفطر کے کے چاند کی رویت کا حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کے پاس ہے۔

جبکہ ماہرین موسمیات کی بھی اہم پیشن گوئی سامنے آئی ہے۔ رواں سال ماہ صیام کا آغازموسم سرما کے اختتام اور موسم بہارکا آغاز پر ہورہا ہے،گزشتہ سالوں کی نسبت روزے قدرے ٹھنڈے ہوں گے۔ توقع ہے کہ کئی عرب ممالک مثلا سعودی عرب ، امارات ، قطر ، کویت اور مصر سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں رمضان کے ابتدائی ایام میں روزے کا دورانیہ تقریباً 13 گھنٹے ہوگا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے رویت ہلال کمیٹی چاند نظر آنے کا پاکستان میں ختم ہو گیا کے مطابق فروری کو چاند کی

پڑھیں:

پاکستان رینجرز نے سرحد عبور کرنے پر بھارتی فوجی اہلکار کو  گرفتار کرلیا

بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس کے اہلکار کانسٹیبل پی کے سنگھ کو زیرو لائن عبور کر کے پاکستانی حدود میں ہونے پر پاکستان رینجرز نے گرفتار کر لیا۔
میڈرپورٹس کے مطابق یہ واقعہ جلو کے دونا کے قریبی علاقے میں پیش آیا جہاں بھارتی سپاہی سرحد کی دوسری طرف پا یا گیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق مذکورہ سپاہی سے تحقیقات جاری ہیں ۔دوسری جانب بھارتی میڈیا نے بھی بی ایس ایف اہلکار کی گرفتاری کی خبر پردعو یٰ کیا ہے کہ بی ایس ایف اہلکار شدید گرمی میں سائے کی تلاش میں سرحد عبور کر گیا۔

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • دریائے نیلم اور جہلم میں پانی معمول کے مطابق چل رہا ہے، ذرائع
  • مودی حکومت کا ایک اور ’بالاکوٹ طرز کی مہم جوئی‘ کا منصوبہ؟ پاکستان میں ٹارگٹ چن لئے: بھارتی میڈیا کا دعویٰ
  • پاکستان باضابطہ طور پر چین کے قمری مشن چانگ 8 کا حصہ بن گیا
  • پاکستان رینجرز نے سرحدی خلاف ورزی پر بھارتی اہلکار کو حراست میں لے لیا
  • پاکستان رینجرز نے سرحد عبور کرنے پر بھارتی فوجی اہلکار کو  گرفتار کرلیا
  • کراچی میں پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کی جانب سےچوتھی ای کچہری کا انعقاد
  • بے نامی اتھارٹی پچھلے 11 ماہ سے غیر فعال ہونے کا انکشاف
  • 25 اپریل کو آسمان پرمسکراتا چہرہ نمودارہوگا
  • ٓئندہ جمعہ کی صبح آسمان پر چاند، زہرہ، زحل اور عطارد کی ملاقات
  • 25 اپریل کوآپ آسمان پر مسکراتا چہرہ کب اور کہاں کہاں دیکھ سکتے ہیں؟جانیں