Express News:
2025-09-18@13:20:30 GMT

پشاور: مسجد قاسم علی خان کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT

پشاور:

مسجد قاسم علی خان میں مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے بھی چاند نظر نہ آںے اور پہلا روزہ اتوار کو رکھے جانے کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق رمضان المبارک کے چاند سے متعلق مقامی رویت ہلال کمیٹی کا باضابطہ اجلاس مسجد قاسم علی خان میں منعقد ہوا جس کی صدارت مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے کی۔ اجلاس میں مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے علما نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران شرکا کو کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

اجلاس کے اختتام پر مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے رویت ہلال نہ ہونے پر دو مارچ بروز اتوار کو یکم رمضان المبارک کا اعلان کردیا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی؛ اسٹیل مل سے لوہا، تانبا و قیمتی سامان چوری کرنے والا ملزم گرفتار

کراچی:

بن قاسم پولیس کی جانب سے اسٹیل مل سے لوہا، تانبا و قیمتی سامان چوری کرنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

ترجمان ملیر پولیس کے مطابق بن قاسم پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے تھانہ بن قاسم کی حدود سے لوہا و اسکریپ کی چوری میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزم کی شناخت اسد علی کے نام سے ہوئی، جس کے قبضے سے چوری شدہ لوہا اور اسکریپ برآمد ہوا۔ گرفتار ملزم چوری شدہ اسکریپ کو مختلف گوداموں میں فروخت کرتا تھا۔

پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت کارروائی کا آغاز کر دیا اور مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل سے خطرات،عرب ممالک متحرک،اہم سیکیورٹی اقدامات کا اعلان,مشترکہ فضائی نظام،خلیج دفاعی اتحاد کی تشکیل شامل
  • خیبرپختونخوا اور پشاور بار کا عدالتوں میں موبائل سروس کی بحالی تک ہڑتال کا اعلان
  • خیبر پختونخوا بار کونسل کا عدالتی بائیکاٹ کا اعلان
  • خیبرپختونخوا بار کونسل کا عدالتی بائیکاٹ کا اعلان
  • اسرائیل ختم ہو جائیگا، شیخ نعیم قاسم
  • کراچی؛ اسٹیل مل سے لوہا، تانبا و قیمتی سامان چوری کرنے والا ملزم گرفتار
  • ’چاند نظر نہیں آیا کبھی وقت پر مگر ان کو دال ساری کالی نظر آ رہی ہے‘
  • ماں کے خلاف شکایت کرنے والے بیٹے کو معافی مانگنے کی ہدایت، صارفین کا ڈی پی او غلام محی الدین کے لیے انعام کا مطالبہ
  • قال اللہ تعالیٰ  و  قال رسول اللہ ﷺ
  • یورپی ملک لکسمبرگ کا بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان