رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک بھر میں رمضان المبارک چاند نظر آ گیا، کل پہلا روزہ ہو گا۔ گزشتہ روز ملک بھر میں کہیں چاند نظر نہیں آیا تھا جس پر رویت ہلال کمیٹی نے پہلا روزہ اتوار کو ہونے کا اعلان کیا تھا۔ملک بھر میں آج نماز تروایح کے اجتماعات ہوں گے۔ بھارت اور بنگلادیش میں بھی کل پہلا روزہ ہو گا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے رمضان المبارک 1446ھ کے آغاز پر قوم کو مبارک باد دی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ میں پوری پاکستانی قوم اور امت مسلمہ کو رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے آغاز پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ رمضان المبارک رحمت، مغفرت اور جہنم سے نجات کا مہینہ ہے۔صدر نے کہا کہ رمضان تزکیۂ نفس، صبر، استقامت، ہمدردی، مساوات اور اتحاد و یگانگت کا درس دیتا ہے۔ رمضان المبارک تقویٰ، اخلاص اور قربِ الٰہی حاصل کرنے کا بہترین موقع ہے۔
عمران کی بشریٰ سے ملاقات نہ کروانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل ذاتی حیثیت میں طلب
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: رمضان المبارک
پڑھیں:
12 روزہ جنگ نے نشاندہی کی کہ کون سفارتکاری کا حامی ہے، سید عباس عراقچی
دفتر خارجہ میں ایک اجلاس سے ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ٹیلیفونک روابط، بیرون ملک ایرانی سفارتخانوں کی کوششوں اور دیگر اقدامات کے نتیجے میں دنیا کے 120 سے زائد ممالک نے ایران کیخلاف حملوں کی مذمت کرتے ہوئے تہران کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" نے فارن آفس میں منعقدہ اجلاس میں شرکت کی۔ اس اجلاس میں انہوں نے 12 روزہ جنگ کے دوران اور اس کے بعد سفارتی اقدامات سمیت میدان کارزار و سفارتکاری کے درمیان ہم آہنگی کی وضاحت کی۔ اس موقع پر ایرانی صدر ڈاکٹر "مسعود پزشکیان" بھی موجود تھے۔ سید عباس عراقچی نے کہا کہ جنگ کے دوران وزارت خارجہ کے تمام اراکین فوجی دستوں کے شانہ بشانہ تھے۔ 12 روزہ جنگ، میدان کارزار اور سفارتکاری کے درمیان ہم آہنگی کی ایک بہترین مثال تھی۔ ہماری مسلح افواج نے دشمنوں کے خلاف بہادری سے ملک کا دفاع کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ سفارتکاری کے میدان کے سپاہی دن رات مصروف عمل رہے۔ حملے کے دن صبح 6 بجے ہی دفتر خارجہ میں اس وزارت کے مدیران موجود تھے اور اس پورے عرصے میں وزارت خارجہ میں ہی موجود رہے، حتیٰ کہ کچھ راتیں وہ گھر نہیں گئے بلکہ وزارت کے دفتر میں ہی رکے رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے سفارتکاروں نے ایرانی عوام کی مظلومیت اور واضح جارحیت کے خلاف اپنے دفاعی حق کی وکالت کی۔ البتہ وزارت خارجہ حکومت کا ایک حصہ ہے۔ مجموعی طور پر حکومت نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
سید عباس عراقچی نے کہا کہ دشمن کو پیچھے ہٹنے اور بلا مشروط جنگ بندی کی درخواست پر مجبور کرنے میں نہ صرف مسلح افواج کی مزاحمت بلکہ ملک کی شاندار سیاسی قیادت بھی کارفرما تھی، جس کی وجہ سے کسی قسم کی کمزوری یا کوتاہی سامنے نہیں آئی اور حکومت نے بہترین کارکردگی دکھائی۔ انہوں نے کہا کہ میدان میں عوامی مزاحمت اور ڈپلومیسی کے شعبے میں ملک کے سپوتوں نے ان 12 دنوں میں بہت سے سفارتی اقدامات انجام دئیے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیلیفونک روابط، بیرون ملک ایرانی سفارتخانوں کی کوششوں اور دیگر اقدامات کے نتیجے میں دنیا کے 120 سے زائد ممالک نے ایران کے خلاف حملوں کی مذمت کرتے ہوئے تہران کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کے بورڈ آف گورنرز کے علاوہ کہ جن کا موقف واضح ہے، کوئی بین الاقوامی ادارہ یا تنظیم نہیں تھی جس نے ایران کی حمایت نہ کی ہو۔ شنگھائی تعاون تنظیم، غیر وابستہ تحریک، خلیج تعاون تنظیم، عرب لیگ، افریقی یونین اور دنیا کے بہت سے دیگر رہنماؤں نے ایران کے عوام کی حقانیت کو تسلیم کیا۔
ایران پر اس وقت حملہ ہوا جب وہ سفارت کاری و مذاکرات کر رہا تھا۔ جس نے دنیا پر آشکار کیا کہ کون سفارت کاری و بین الاقوامی مسائل کے حل کے لیے ڈپلومیٹک ذرائع کا استعمال کرتا ہے اور کون طاقت، دھونس و تسلط کے راستے پر چلتا ہے۔ ان 12 دنوں نے ایران کی سچائی دنیا پر واضح کر دی۔ سید عباس عراقچی نے یہ بھی کہا کہ وزارت خارجہ کی کوششیں بین الاقوامی سطح پر جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم صدارتی قانونی معاونت کے ساتھ مل کر گزشتہ چند دنوں میں ہونے والے جرائم کی دستاویزات تیار کر رہے ہیں۔ وزارت خارجہ، غزہ کے معاملات میں مصروف ہے اور اس سلسلے میں متعدد ٹیلیفونک رابطے کر رہی ہے۔ گزشتہ روز بھی متعدد ٹیلیفونک کالز کی گئیں تا کہ غزہ میں ہونے والے جرائم کو روکنے، بھوک کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے اور عوام کو خوراک و ادویات کے محاصرے میں رکھ کر سیاسی فائدہ حاصل کرنے کی کوششوں کے خلاف مربوط اقدامات کئے جائیں۔