کراچی میں چوری کی انوکھی واردات، چور ڈرامائی انداز میں دکان سے رقم لے اڑے
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
کراچی میں چوری کی انوکھی واردات سامنے آئی ہے جہاں چور ڈرامائی انداز میں موبائل کی دکان سے رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں کراچی میں دو قیمتی کتے چوری ہونے کی انوکھی واردات
میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ کراچی کی گلشن اقبال موبائل مارکیٹ میں پیش آیا، جس کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔
ویڈیو کے مطابق ایک شخص نے جاتے جاتے آٹا زمین پر گرایا اور پھر دکاندار کو مدد کے لیے باہر بلایا۔
دکاندار اس شخص کی مدد کے لیے دکان سے باہر آیا تو دوسرا ملزم چپکے سے دکان میں داخل ہوا اور کاؤنٹر سے رقم چوری کرکے فرار ہوگیا۔
پولیس نے بتایا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے بعد ملزمان کی تلاش جاری ہے، تاہم متاثرہ دکاندار نے تاحال رابطہ نہیں کیا۔
یہ بھی پڑھیں گجرانوالہ میں انوکھی واردات: ریسٹورنٹ سے مچھلی، رائتہ سالاد اور پکوڑے چوری
واضح رہے کہ اس سے قبل فیصل آباد میں بھی پیزا بوائے سے ملزمان پیزا لے کر بھی فرار ہوگئے تھے۔ اور ایسی کئی اور وارداتیں بھی سامنے آچکی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آٹا گرانا انوکھی واردات پولیس چور فرار چوری سی سی ٹی وی ویڈیو کراچی موبائل وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: آٹا گرانا انوکھی واردات پولیس چور فرار چوری سی سی ٹی وی ویڈیو کراچی وی نیوز انوکھی واردات
پڑھیں:
فیصل آباد: مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ملزمان ہلاک،2 فرار
—فائل فوٹوفیصل آباد میں ڈرائی پورٹ روڈ پر مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ملزمان ہلاک جبکہ 2 فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
فیصل آباد میں 3 ہفتے قبل دوران ڈکیتی خاتون سے زیادتی کا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔
پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی گئی تو ملزمان نے فائرنگ کر دی۔
پولیس نے بتایا ہے کہ مارے گئے ملزمان متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں۔
ہلاک ہونے والے ملزمان کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔