WE News:
2025-04-25@11:13:18 GMT

یوکرین کی معدنیات اور امریکا، صدر زیلنسکی کیا چاہتے ہیں؟

اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT

یوکرین کی معدنیات اور امریکا، صدر زیلنسکی کیا چاہتے ہیں؟

امریکا اور یوکرین کے سربراہان کی لڑائی کے باعث یوکرین میں موجود نایاب معدنیات کے معاہدے پر دستخط نہ ہوسکے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے معاہدے پر دستخط کے لیے ملاقات کی تھی تاکہ امریکا یوکرین میں موجود نایاب معدنیات تک رسائی حاصل کرسکے۔ تاہم تلخ کلازمی کے بعد زیلنسکی امریکا سے روانہ ہوگئے جس کے بعد وائٹ ہاؤس نے اعلان کیاکہ معاہدے پر دستخط نہیں ہوسکے۔

یہ بھی پڑھیں ٹرمپ سے جھڑکیاں کھانے والے زیلینسکی کو برطانوی وزیراعظم نے گلے لگا لیا؟

امریکی صدر کے ساتھ تلخی سے قبل یوکرینی صدر نے امید ظاہر کی تھی امریکا کے ساتھ ابتدائی معاہدہ انہیں مزید معاہدوں کی طرف لے جائے گا۔

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ کا متوقع معاہدے کے حوالے سے کہنا تھا کہ دونوں ممالک میں معاہدے سے امریکی ٹیکس دہندگان کو یوکرین کو جنگ کے دوران بھیجی گئی امداد کے لیے اپنی رقم واپس لینے میں مدد ملے گی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی واضح کیا تھا کہ یوکرین کی سلامتی کی ذمہ داری امریکا نہیں یورپ پر عائد ہوتی ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین کے وزیراعظم ڈینس شمیہل نے بدھ کو کہا تھا کہ یوکرین اور امریکا نے معاہدے کے ایک ورژن کو حتمی شکل دے دی ہے، ابتدائی معاہدے کے مطابق یوکرین کی تعمیر نو کے لیے ایک سرمایہ کاری فنڈ قائم کیا جائے گا۔ کیف اور واشنگٹن فنڈ کا انتظام مساوی شرائط پر کریں گے۔

معاہدے کے مطابق یوکرین سرکاری ملکیتی معدنی وسائل، تیل اور گیس سے ہونے والی آمدنی کا 50 فی صد فنڈ میں دے گا اور اس کے بعد یہ فنڈ یوکرین کو محفوظ اور سلامت رکھنے اور خوش حالی کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ کاری کرے گا۔

یہ بھی یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ یوکرین کو اب تک 350 ارب ڈالر تک امداد دینے کا دعویٰ کررہے ہیں جبکہ جرمن تھنک ٹینک کیل انسٹی ٹیوٹ کے مطابق امریکا نے یوکرین کو 119 ارب ڈالر کی امداد بھیجی ہے۔

یہ بھی پڑھیں ٹرمپ زیلینسکی تنازع: اب یورپ کو تنہا ایک ’جیو پولیٹیکل ہارر مووی‘ کا سامنا کرنا ہوگا

یوکرینی صدر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ اگر ہمیں سیکیورٹی کی ضمانت نہیں ملے گی تو جنگ بندی نہیں کی جائےگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews امریکی صدر تلخ کلامی ڈونلڈ ٹرمپ زیلنسکی معاہدہ معدنیات وی نیوز یوکرین.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: امریکی صدر تلخ کلامی ڈونلڈ ٹرمپ زیلنسکی معاہدہ معدنیات وی نیوز یوکرین کے مطابق یوکرین ڈونلڈ ٹرمپ معاہدے کے یوکرین کو کے لیے یہ بھی

پڑھیں:

پاکستان کان کنی و معدنیات کے شعبوں میں امریکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرے گا، محمد اورنگزیب

وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان امریکا کے ساتھ بڑے پیمانے پر معاشی روابط بڑھانا چاہتا ہے اور خصوصی طور پر کان کنی اور معدنیات کے نئے شعبوں میں امریکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: گرین انرجی کے لیے استعمال ہونے والی معدنیات پاکستان میں وافر ہیں، ڈاکٹر گوہر رحمان

امریکی جریدے بلومبرگ کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان معیشت کو پائیدار ترقی کی راہ پر ڈالنے کا خواہشمند ہے اور اس حوالے سے تعمیری انداز میں آگے بڑھے گا۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان میں امریکی فرموں کی سرمایہ کاری کو خوش آمدید کہا جائے گا اور معاشی روابط بڑھانے کے سلسلے میں جلد ہی پاکستان کا ایک سرکاری وفد بھی امریکا جائے گا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان امریکا سے مزید کپاس اور سویا بین خریدنے کا خواہش مند ہے۔

مزید پڑھیے: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی امریکا میں اہم ملاقاتیں، ملک میں سرمایہ کے مواقع کو اجاگر کیا

ان کا کہنا تھا کہ ٹیرف کے معاملات کے علاوہ دیگر رکاوٹوں کو ختم کرنے پر بھی امریکا سےئ بات چیت جاری ہے تاکہ امریکی مصنوعات کے لیے پاکستانی منڈیوں کے دروازے کھل سکیں۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ امریکی مصنوعات پر پاکستان میں کوئی غیر ضروری جانچ پڑتال یا رکاوٹیں ہیں تو اس کا جائزہ لینے کو تیار ہیں۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ترقی کے سفر میں سرمائے کے حصول کے لیے عالمی مالیاتی منڈیوں سے رجوع کریں گے۔

مزید پڑھیں: پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025: ایرک مائر امریکی وفد کی قیادت کریں گے

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو معاشی اتار چڑھاؤ کے چکر سے باہر لانا ہمارا نصب العین ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان حکومت ملک کو مستحکم ترقی کے سفر پر گامزن کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امریکا پاک امریکا معاشی روابط پاکستان معدنیات وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب

متعلقہ مضامین

  • امریکہ نئے دلدل میں
  • کییف پر حملوں کے بعد ٹرمپ کی پوٹن پر تنقید
  • جنگ یوکرین کے 1 ہی دن میں خاتمے پر مبنی وہم کا ٹرمپ کیجانب سے اعتراف
  • یوکرین جنگ: زیلنسکی امن معاہدے میں رخنہ ڈال رہے ہیں، ٹرمپ
  • ایران اور امریکا کے درمیان معاہدہ
  • روس کے ڈرون طیارے بنانے کے کارخانے میں چینی شہری کام کر رہے ہیں. زیلنسکی کا الزام
  • یوکرین روس کیساتھ براہ راست بات چیت کیلئے تیار ہے: صدر زیلنسکی
  • امریکہ سے معاشی روابط بڑھانا چاہتے، معدنیات میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرینگے: وزیر خزانہ
  • ’وہ عیسائی نہیں ہوسکتا‘ پوپ فرانسس نے ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں ایسا کیوں کہا؟
  • پاکستان کان کنی و معدنیات کے شعبوں میں امریکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرے گا، محمد اورنگزیب