مریم نواز کا پنجاب کے طلبا و طالبات کے لیے لیپ ٹاپ اسکیم کا اعلان، اہلیت کا معیار بھی بتادیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہونہار طلبا و طالبات کو لیپ ٹاپ فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنی ایک ٹوئٹ میں انہوں نے ایک لاکھ 10 ہزار طلبا و طالبات کو میرٹ کی بنیاد پر لیپ ٹاپ فراہم کرنے کا اعلان کیا۔
Delivering on another promise, a digitally empowered Punjab. I’m proud to unveil Chief Minister’s Laptop Program distribution to 110,000 students, ensuring that every eligible BS( Ist & 2nd Semester) student in Public Sector HED Colleges, All Public sector universities,Medical &…
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 2, 2025
مریم نواز کے اعلان کے مطابق انٹرمیڈیٹ، بی ایس اور میڈیکل و ڈینٹل میں ڈگری حاصل کرنے والے طلبا لیپ حاصل کرنے کے لیے اہل ہوں گے۔
وزیراعلیٰ نے اپنی ٹوئٹ میں لیپ ٹاپ حاصل کرنے کے لیے اہلیت کا معیار بھی بتا دیا ہے۔
مریم نواز نے لکھا کہ لیپ ٹاپ حاصل کرنے کے خواہشمند طلبا و طالبات کے لیے ضروری ہے کہ وہ پنجاب کے ڈومیسائل ہولڈر ہوں، اس کے علاوہ انٹرمیڈیٹ اور بی ایس میں 65 فیصد نمبر حاصل کرنے والے طلبا و طالبات لیپ حاصل کرنے کے لیے اہل ہوں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کے مطابق میڈیکل اور ڈینٹل میں ڈگری کرنے والے طلبا و طالبات کے لیے ضروری ہے کہ انہوں نے 80 فیصد نمبر حاصل کیے ہوں۔
اہلیت کے معیار پر پورا اترنے والے طلبا و طالبات کو لیپ ٹاپ حاصل کرنے کے لیے آن لائن اپلائی کرنا پڑےگا۔
یہ بھی پڑھیں وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے دوسرے صوبوں کے لیے بھی لیپ ٹاپ اسکیم کا اعلان کردیا
مریم نواز نے مزید کہاکہ وہ طلبا و طالبات کو لیپ ٹاپ فراہم کرنے کا مقصد یہ ہے کہ وہ جدید ٹیکنالوجی تک رسائی حاصل کرسکیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اہلیت کا معیار پنجاب ڈومیسائل لیپ ٹاپ اسکیم مریم نواز وزیراعلٰی پنجاب وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اہلیت کا معیار پنجاب ڈومیسائل لیپ ٹاپ اسکیم مریم نواز وی نیوز حاصل کرنے کے لیے طلبا و طالبات کو مریم نواز والے طلبا کا اعلان لیپ ٹاپ
پڑھیں:
سیریز جیتنے پر وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی قومی ٹیم کو مبارکباد
وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قومی ٹیم کو جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی ٹیم کی شاندار کارکردگی پر چیئرمین پی سی بی اور ٹیم کی تعریف کی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاندار کامیابی پوری قوم کے لیے باعث فخر ہے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم نے جیت کے لیے جس عزم، محنت اور اتحاد کا مظاہرہ کیا، وہ قابل تحسین ہے۔ امید ہے کرکٹ ٹیم وننگ ٹریک کو برقرار رکھے گی۔ یاد رہے کہ گزشتہ رات کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر تین مچیز کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔