شاہد آفریدی نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ فرنچائز سے واجبات ادائیگی کا مطالبہ کردیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
کرکٹ لیجنڈ شاہد آفریدی نے بنگلہ دیش پریمیر لیگ (BPL) میں چٹاگانگ کنگز کے لیے خیر سگالی سفیر اور مینٹور کے طور پر اپنی خدمات کے عوض مکمل ادائیگی نہ ملنے پر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (BCB) سے رابطہ کیا ہے۔
حال ہی میں 3 پاکستانی کھلاڑی بنگلہ دیش پریمیر لیگ سے طے شدہ رقم کی عدم ادائیگی کے تنازعے کی وجہ سے نکل گئے تھے، اور اب ایک اور فرنچائز کے خیر سگالی سفیر، شاہد آفریدی کو بھی اسی مسئلے کا سامنا ہے۔ ٹیم کی انتظامیہ سے بار بار رابطہ کرنے کی کوششوں کے باوجود آفریدی کو کوئی جواب نہیں ملا، جس کے بعد انہوں نے اس معاملے کو بڑھانے کا فیصلہ کیا۔
شاہد آفریدی نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر فاروق احمد کو ای میل کی ہے، جس میں مسئلے کو حل کرنے کے لیے مداخلت کی درخواست کی ہے۔ اپنی ای میل میں آفریدی نے چٹاگانگ کنگز کی انتظامیہ سے رابطے کی کمی پر اپنی مایوسی کا اظہار کیا اور درخواست کی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ ان کے واجبات ادا کیے جائیں۔
مزید پڑھیں: اہلیہ سے لڑائی ہو جائے تو بیٹیاں کس کا ساتھ دیتی ہیں، شاہد آفریدی نے بتا دیا
سابق آل راؤنڈر نے واضح کیا ہے کہ اگر مسئلہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے ذریعے حل نہیں ہوتا تو وہ مزید کارروائی کرنے کے لیے تیار ہیں۔ آفریدی نے کہا کہ اگر ضروری ہوا تو وہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے حکام کو اس صورتحال سے آگاہ کریں گے۔
آفریدی کی چٹاگانگ کنگز کے ساتھ شمولیت کو پاکستان اور بنگلہ دیش کے کرکٹ کے تعلقات کو مضبوط کرنے کے لیے ایک اہم قدم سمجھا گیا تھا۔ ان کا خیر سگالی سفیر اور مینٹور کے طور پر کردار لیگ کی تشہیر اور نوجوان کھلاڑیوں کو متاثر کرنے کے لیے تھا۔ تاہم، ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے ان کی ٹیم کے ساتھ وابستگی کھٹائی میں پڑگئی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بنگلہ دیش پریمیر لیگ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ چٹاگانگ کنگز شاہد آفریدی واجبات.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بنگلہ دیش پریمیر لیگ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ چٹاگانگ کنگز شاہد ا فریدی واجبات بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ چٹاگانگ کنگز شاہد آفریدی کرنے کے لیے
پڑھیں:
آئی سی سی ٹی20 رینکنگ: بنگلہ دیش نے بھارت سے نویں پوزیشن چھین لی
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹی20 رینکنگ میں بنگلہ دیش نے افغانستان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے نویں پوزیشن حاصل کرلی۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ٹی20 انٹرنیشنل رینکنگ جاری، ٹاپ 10 میں کتنے پاکستانی کرکٹر شامل؟
بین الاقوامی کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کردہ تازہ رینکنگ میں بنگلہ دیش کو افغانستان کے خلاف گزشتہ روز حاصل ہونے والی کامیابی کا صلہ مل گیا، جس کے نتیجے میں وہ ایک درجہ ترقی پا کر نویں نمبر پر آ گیا، جبکہ افغانستان ایک درجہ نیچے جا کر دسویں پوزیشن پر پہنچ گیا۔
بیٹنگ کے شعبے میں بھارت کے اوپنر ابھشیک شرما نے اپنی پہلی پوزیشن مزید مستحکم کرلی۔ جبکہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کو 2 درجے تنزلی کا سامنا رہا اور وہ چھبیسویں نمبر پر آ گئے ہیں، جبکہ محمد رضوان پانچ درجے نیچے جا کر 33ویں پوزیشن پر پہنچے ہیں۔
اسی طرح صائم ایوب 5 درجے تنزلی کے بعد 46ویں نمبر پر آ گئے، اور حسن نواز 12 درجے نیچے گر کر 47ویں پوزیشن پر پہنچے ہیں۔
دوسری جانب صاحبزادہ فرحان نے نمایاں بہتری دکھاتے ہوئے 18 درجے ترقی حاصل کی اور اب وہ 55ویں نمبر پر موجود ہیں۔
بولرز کی تازہ فہرست میں بھارت کے ورون چکرورتی نے نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی سے پہلا مقام چھین لیا ہے۔ جیکب ڈفی اب دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں، جبکہ ویسٹ انڈیز کے اسپنر عقیل حسین بدستور تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ کے ٹی20 مرحلے میں بننے والے اہم ریکارڈ، پاکستانی کھلاڑی کہیں موجود نہیں
پاکستانی بولرز کی بات کی جائے تو سفیان مقیم نے 4 درجے بہتری کے بعد گیارہویں پوزیشن حاصل کرلی ہے، جب کہ ابرار احمد نے 11 درجے ترقی کرکے سولہویں مقام پر جگہ بنا لی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آئی سی سی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل پوزیشن چھین لی ٹی20 رینکنگ قومی کھلاڑی وی نیوز