مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ  مریم نواز صرف اخبارات میں اپنی تصاویر شائع کروانے کو کارکردگی سمجھتی ہیں۔اپنے بیان میں بیرسٹر سیف  نے کہا کہ  خیبر پختونخوا میں ایک سال کی کارکردگی دیگر صوبائی حکومتوں پر سبقت لے گئی  ، خیبر پختونخوا کی کارکردگی مریم نواز کی طرح محض تصویری نمائش تک محدود نہیں۔ خیبر پختونخوا حکومت نے مریم نواز کی 150 تصاویر کے مقابلے میں 625 ترقیاتی منصوبوں کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز صرف اخبارات میں اپنی تصاویر شائع کروانے کو کارکردگی سمجھتی ہیں۔ خیبر پختونخوا حکومت نے اپنی ایک سالہ کارکردگی کو کتابی شکل میں شائع کیا، جس میں ایک سال کے دوران 25 مختلف شعبوں  کے 25، 25 نمایاں منصوبوں کا ذکر کیا گیا ہے۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ ایک سال میں علی امین گنڈا پور کی قیادت میں خیبر پختونخوا حکومت نے عوامی فلاح و بہبود کے 625 منصوبے شروع کیے۔ مریم نواز اپنی ذاتی تشہیر سے نکل کر علی امین کی طرح عوامی فلاح کا سوچیں۔انہوں نے کہا کہ فارم 45 اور فارم 47 کے وزیراعلی میں یہی فرق ہوتا ہے۔ علی امین گنڈاپور حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کررہے ہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا کی کارکردگی مریم نواز نے کہا کہ

پڑھیں:

خیبر پختونخوا میں پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس پارٹی پر حملہ

پشاور:خیبر پختونخوا میں پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس پارٹی پر حملہ ہوا ہے، تاہم جوابی کارروائی میں حملہ آور زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے۔

پولیس کے مطابق ڈی آئی خان کے تھانہ شورکوٹ کی حدود میں پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس پارٹی پر 2 نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کردی، جس پر پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 نامعلوم حملہ آور زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او شورکوٹ بھاری نفری سمیت موقع پر پہنچ گئے اور ناکا بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے دونوں مشکوک ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے ہیں۔

ملزمان کے قبضے سے 2 پستول و دیگر اسلحہ،بمعہ موٹر سائکل برآمد کرلی گئی ہے۔

حکام کے مطابق پولیس نے بروقت کارروائی سے ملزمان کے مذموم عزائم کو خاک میں ملادیا۔ گرفتار مشکوک ملزمان سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

فائرنگ سے باپ 2 بیٹوں سمیت جاں بحق

علاوہ ازیں ڈی آئی خان کے علاقے ٹانک میں فائرنگ سے باپ 2 بیٹوں سمیت جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ بازار میں پیش آیا۔ واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • کرم میں فریقین کے تمام بنکرز گرا دیے گئے، آئی جی خیبر پختونخوا
  • خیبر پختونخوا مری کو 129 سال سے جاری مفت پانی کی فراہمی کیوں بند کرنے جا رہا ہے؟
  • خیبر پختونخوا میں پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس پارٹی پر حملہ
  • خیبر پختونخوا میں سڑک کنارے نصب بم سے پولیس موبائل پر حملہ، 2 اہلکار زخمی
  • خیبر پختونخوا اسمبلی، افغان مہاجرین کی واپسی مدت میں توسیع کی قرارداد منظور
  • پیپلزپارٹی سندھ میں 16 سال سے ہے، اپنی کارکردگی پر دھیان دے‘ عظمیٰ بخاری
  • وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری
  • پیپلز پارٹی سندھ میں 16 سال سے ہے، اپنی کارکردگی پر دھیان دے: عظمیٰ بخاری
  • زمین صرف ہماری نہیں، آنے والی نسلوں کی بھی امانت ہے: مریم نواز
  • خیبر پختونخوا،کشمیر،گلگت بلتستان میں آج بارش کا امکان