مصطفی عامر قتل کیس میں اہم موڑ؛ ملزم شیراز کا اعترافِ جرم سے انکار
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
کراچی:
مصطفی عامر قتل کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے مطابق ملزم شیراز نے اعترفِ جرم سے انکار کردیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کے روبرو مصطفیٰ عامر کے اغوا اور قتل کیس کی سماعت ہوئی، جس میں ملزم شیراز نے بیان دیا کہ اعترافی بیان کے لیے مجھ پر دباؤ ڈالا جارہا ہے۔ مجھے کہا گیا ہے کہ اعتراف کرو گے تو کم سزا ملے گی۔
ملزم کے بیان پر عدالت نے تفتیشی افسر کی ملزم شیراز کی اعترافی بیان کی درخواست مسترد کردی۔ دوران سماعت ملزم شیراز نے عدالت کے سامنے اعتراف جرم سے انکار کردیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: مصطفی قتل کیس: ایف آئی اے کا سندھ پولیس کو خط، پولیس ٹیم کے بیانات لینے کا فیصلہ
عدالت نے تفتیشی افسر کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کاکہناہےکہ وہ اس کیس کا گواہ ہے، اس کے سامنے ارمغان نے مصطفیٰ عامر کو قتل کیا۔ ملزم نے بتایاکہ وہ بےبس اورلاچارتھا اس لیے کچھ نہیں کرسکا۔ملزم کاکہناہے کہ اس نےآج تک جوپولیس کو بتایاوہ گواہ بن کربتایاتھا۔
تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم کاآج کابیان ہمارے حق میں گیاہے۔ ملزم نے اعتراف کیاہے کہ اس کےسامنے قتل ہوا۔
ملزم شیراز نے کہا کہ میں ملزم نہیں بلکہ چشم دید گواہ ہوں۔ میں واحدچشم دید گواہ ہوں جس کےسامنے ارمغان نے مصطفی عامرکو وحشیانہ اندازمیں قتل کیا۔ میں وقوعہ کےوقت بے بس تھا۔ مجھےاس کیس میں پھنسایاجارہاہے۔ارمغان نے لوہے کے راڈ سےمارا، پھر اسے گن پوائنٹ پر بلوچستان لےکرگیا اور وہاں گاڑی سمیت جلادیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: قتل کیس
پڑھیں:
عامر خان ’پشپا‘ میکرز کیساتھ نئی فلم کرنے والے ہیں؟
بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹشنست عامر خان پشپا کے پروڈیوسرز کے ساتھ نئی فلم پر ممکنہ اشتراک کرنے والے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکار عامر خان ایک نئی پین انڈیا ’مصالحہ فلم‘ پر غور کر رہے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وہ پشپا فرنچائز کے پروڈیوسرز، مایتری مووی میکرز، کے ساتھ ممکنہ طور پر ایک مکمل کمرشل فلم کے لیے بات چیت کر رہے ہیں۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یہ فلم ایک بھرپور تفریحی فلم ہوگی، جس میں بہترین ایکشن اور جاندار مکالمے شامل ہوں گے، جیسا کہ پشپا میں دیکھا گیا۔ کہا جارہا ہے کہ پروڈیوسرز ایک ایسی فلم بنانا چاہتے ہیں جس سے عامر خان طویل عرصے بعد مکمل کمرشل سینما کی طرف واپس آئیں۔
View this post on InstagramA post shared by Aamir Khan Productions (@aamirkhanproductions)
تاہم عامر خان اس منصوبے پر حتمی فیصلہ اپنی آنے والی فلم ’ستارے زمین پر‘ کی ریلیز کے بعد کریں گے۔ اگر عامر اور پشپا میکرز نے اس فلم پر باہمی رضامندی ظاہر کی تو اس نئی فلم کی پیش رفت 2026 کے اوائل میں شروع ہو سکتی ہے۔