انگلش ٹیم میں کپتانی کے معاملے پر نئی تجویز سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بدترین شکست کے بعد انگلش ٹیم میں کپتانی کے حوالے سے نئی تجویز سامنے آگئی۔
ہیڈ کوچ برینڈن میک کولم کا کہنا ہے کہ ایونٹ میں ہماری ٹیم اعتماد سے عاری دکھائی دی، وائٹ بال قیادت سے الگ ہونے والے جوز بٹلر کی جگہ انہوں نے دونوں فارمیٹس کے لیے الگ الگ کپتانوں کی تجویز کو اہمیت دی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ہمیں ون ڈے اور ٹی 20 فارمیٹس کے لیے الگ کپتانوں کی شناخت کرنا ہوگی، چیمپئنز ٹرافی میں گروپ مرحلے سے باہر ہوجانے پر جوز بٹلر نے گزشتہ دنوں انگلش ٹیم کی قیادت چھوڑدینے کا اعلان کردیا تھا۔
انگلینڈ نے جنوبی افریقا کیخلاف آخری گروپ میچ میں بھی بڑی ناکامی کا سامنا کیا تھا، ماضی میں بھی انگلینڈ نے تینوں فارمیٹس کے لیے مختلف کپتان رکھے تھے۔
مئی 2011 سے یہ تجربہ ایک برس کے لیے کیا گیا تھا، جس میں اینڈریو اسٹروس، الیسٹرکک اور اسٹورٹ براڈ کو بالترتیب ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 میں قیادت کی ذمہ داری بانٹی گئی تھی۔
برینڈن میک کولم نے کہا کہ ہم آئندہ چند ہفتوں میں اس بابت فیصلہ کرنے ہوں گے، ہم اچھا اسٹرکچر ترتیب دینا چاہیں گے،ہم ہر چیز درست جگہ دیکھنا چاہتے ہیں، ہر فارمیٹ کی ٹیم کی اپنی ضرورت ہوتی ہے، دو مختلف کپتان بہتر ہوں گے، انگلینڈ آنے والے ہفتوں میں بٹلر کے جانشین کا تقرر کردے گا۔
انگلینڈ کی آئندہ مصروفیت 29 مئی سے ویست انڈیز سے سیریز ہے، اگلا آئی سی سی گلوبل ٹی 20 ورلڈ کپ مارچ، فروری 2026 میں بھارت اور سری لنکا میں شیڈول ہے، میک کولم نے مزید کہا کہ میں آئندہ چند روز گھر جاکر اس بابت غور و فکر کروں گا اور انگلش کرکٹ منیجر روب کی اور دیگر سے مشاورت کروں گا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
ون ڈے سیریز، تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو شکست دے کر کلین سوئپ کرلیا
نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو تیسرے ون ڈے میں شکست دے کر 3 میچز کی سیریز میں کلین سوئپ کرلیا ہے۔
ویلنگٹن میں کھیلے گئے آخری ون ڈے میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 41ویں اوور میں 222 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ جواب میں نیوزی لینڈ نے ہدف 45ویں اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ نے کرکٹ کی 147 سالہ تاریخ کا منفرد ترین ریکارڈ بنالیا
انگلینڈ کی ابتدائی بیٹنگ بری طرح ناکام رہی اور ٹیم کے 5 کھلاڑی صرف 44 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔ بعد ازاں جوش بٹلر نے 38، جیمی اوورٹن نے 68 اور بریڈن کرس نے 36 رنز بناکر ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا۔ ٹاپ آرڈر میں جیمی اسمتھ 5، بین ڈکٹ 8، جو روٹ 2، کپتان ہیری بروکس 6 اور جیکب بیتھل 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے بلیئر ٹکنر نے 4، جیکب ڈفی نے 3، زیک فولکس نے 2 اور مچل سینٹنر نے ایک وکٹ حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا نے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف حاصل کرلیا، انگلینڈ کو شکست
ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کے رچن روندرا 46 اور ڈیرل مچل 44 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ڈیوڈ کونوے نے 34 اور کپتان مچل سینٹنر نے 27 رنز بنائے۔
انگلینڈ کی جانب سے جیمی اوورٹن اور سیم کرن نے 2،2 جبکہ عادل رشید اور بریڈن کرس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، 3 میچز کی سیریز میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو کلین سوئپ کرلیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news انگلینڈ کرکٹ کلین سوئپ نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز